
مسابقہ اور سالانہ امتحان میں امتیاز ی نمبرات والے طلباکو انعام سے نواز گیا
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، گذشتہ روز: مشرقی ہند کی عظیم دینی درسگاہ مدرسہ حسینیہ ‘رانچی میں سالانہ انعامی واختتامی اجلاس نہایت ہی تزک واحتشام کے ساتھ منعقد ہوا ۔جس میں تلاوت کلام پاک ‘حمد‘ نعت پاک اور مختلف موضوعات پر عربی اور اردو میں تقاریر اور علوم عصریہ سے متعلق اہم وضروری سوال وجواب میں بچوں نے بڑی تعداد میںحصہ لے کر اپنے جوہر دکھلائے۔ چنانچہ تلاوت کلام پاک میں عبدالسمیع ہزاریباغ نےاول ‘ انس احمد ہندپیڑھی نے دوم جب کہ محمد شعیب اختر رانچی نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔اسی طرح نعت پاک میں محمد اخلاق گریڈیہہ نے اول ‘ احمد غزالی چترا نے دوم ‘محمد سعید رام گڑھ نے سوم اور عربی تقریر میں محمد نصیر الدین چترانے پہلا مقام جب کہ محمد عرباض کوڈرما نے دوسرا ‘محمد سہراب نے تیسرا مقام حاصل کیا ۔ اردو تقریر میں محمد عرش رانچی نے پہلی ‘ محمد عادل رحمٰن گڈا ‘ عبدالاحد گیا ‘ محمد ہاشم بیگوسرائے نے دوسری ‘ محمد توفیق دمکا ‘ عبدالودود دھنباد نے تیسری محمد ذوالقرنین کشن گنج نے چوتھی اور عامر آفریدی بڑگائیں‘ محمد حذیفہ بیگوسرائے نے پانچویں پوزیشن حاصل کی اور انعام سے سرفراز ہوئے ۔تیسری نشست میں پچھلے سال سالانہ امتحان میں امتیاز نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلباءدرجہ تجوید کے محمد حمزہ ارریہ اول ‘محمد نعیم الدین جموئی اول‘محمد نصیر الدین چترا دوم ‘سید اقدس علی رانچی سوم درجہ حفظ کی مختلف ترتیب میں عفان نواز اڈیشہ ‘ محمد شمشاد لوہردگا ‘ محمد یعقوب پلاموں ‘محمد فرحان عالم رانچی ‘محمد انس لوہردگا ‘ محمداسجد حسن رانچی ‘ محمدفیضان رانچی ‘ محمد علی حسین دربھنگہ ‘ محمد اشفاق چترا ‘ محمد عبیداللہ گملا ‘محمد ساحل رانچی ‘ محمد اقبال دہلی ‘ محمد ابوطلحہ رانچی ‘ محمد شعیب رانچی ‘ محمد معراج دربھنگہ ‘ مجیب الرحمٰن رام گڑھ ‘ محمد الفاظ رانچی ‘ محمد شہباز جموئی‘ محمد معاذ رانچی ‘ محمدمشرف دھنباد ‘ محمد نصیر الدین چترا ‘ محمدحمزہ ارریہ ‘ سید اقدس علی رانچی نے اول دوم سوم پوزیشن حاصل کیا اور دینیات میں محمد ارقم لوہردگا ‘ عیان احمد رانچی ‘ محمد عاقب رانچی ‘ محمد انس سہیل رانچی پہلے دوسرے اور تیسرے پوزیشن پر رہے۔ واضح رہے کہ یہ اجلاس حضرت مولانا محمد صاحب مہتمم مدرسہ حسینیہ رانچی کی صدارت میں صبح ۷ ؍بجے سے عشاء تک تین نشستوں میں چلا اور اخیر میں حضرت کے ناصحانہ کلمات اور دعا پر اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میںمولانا رفیق احمد صاحب ‘ مفتی نصیر الدین صاحب‘ قاری عبدالقدوس صاحب ‘ قاری محمد احسان صاحب ‘ قاری محمد اخلد صاحب ‘ قاری رضوان اللہ صاحب ‘ قاری محمد اسعد حسین صاحب ‘ قاری عبدالماجد صاحب ‘ قاری مشتاق احمد صاحب ‘ قاری محمد شکیل صاحب ‘ قاری اسجد صاحب ‘ ماسٹر محمد اطہر صاحب ‘ قاری محمد اسرائیل صاحب ‘ مولانا اظہرالدین صاحب ‘ مولانا اقبال عادل صاحب ‘ قاری محمد الیاس صاحب ‘ قاری محمد صادق حسین صاحب ‘ حافظ محمد نور عالم صاحب اساتذہ اور طلباء کےساتھ ساتھ ان کے سرپرست بھی شریک رہے ۔
