West Bengal

یتی نرسنگھا نند سرسوتی کے خلاف مالی پانچ گھڑا تھانہ میں ایف آئی آر درج

54views

ہو ڑہ 17 اکتوبر(راست)فردوس مسجد کے جنرل سیکریٹری جناب بدرالدجی انصاری صاحب کے قیادت میںگستاخ رسول یتی نرسنگھا نند سرسوتی کے خلاف مالی پانچ گھڑا تھانے میں ایف ائی آر درج کرائی گی ۔او سی کو ایف آئی آر کی کاپی پیش کرنے والوں میں حافظ وقاری لقمان رضاءصاحب، امام فردوس مسجد، جناب حافظ احسان رضا حبیبی ، امام سید میر مسجد جناب الحاج مولانا سیف الدین رضوی ، سابق امام فردوس مسجد جناب کامران حسین کلکتہ ، جناب شاکر عالم ،جناب حافظ گلاب اشرفی ، ڈاکٹر سلیم اختر ، محترمہ نکہت پروین ،محترمہ شمیمہ بیگم ، جناب محمود ملک ، جناب شمس قمر خان، لکی علی بھائی ،جناب محمد عبداللہ امین ، اور دیگر معزز حضرات موجود تھے۔تھانہ میں موجود لوگوں نے گستاخ رسول کو فوراً گرفتار کرنے کی مانگ کی۔واضح رہے کہ یتی نرسنگھا نند مسلمانوں کے خلاف مغلظات اگلتا رہتا ہے۔ اس بار اس نے حد پار کر دی اور ا س نے نبی کی شان میں گستاخی کردی۔ اس کے خلاف پورے ملک میں مسلمان احتجاج کر رہے ہیں۔اس کے خلاف ایف آئی آر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم لوگ ملک کے قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن ساتھ میں مقررین نے یہ دھمکی بھی دی کہ مسلمان صبر یا برداشت کر رہے ہیں تو اسکا مطلب یہ نہ نکالاجائے کہ مسلمان مردہ ہوگیاہے۔ ناموس رسالت کےلئے مسلمان کچھ بھی کر گزرنے کیلئے تیار ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.