International

دمشق :ہتھیاروں کے ایک ڈپو میں دھماکے سے 11 افراد ہلاک

22views

دمشق، 30 دسمبر (یواین آئی) ایک جنگی نگران نے بتایا کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب اتوار کے روز ہتھیاروں کے ایک ڈپو میں دھماکے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ دمشق سے 30 کلومیٹر (20 میل) دور صنعتی علاقے عدرا میں ہونے والے دھماکے کی وجہ “ممکنہ” اسرائیلی حملہ تھا۔لیکن ایک اسرائیلی فوجی ذریعے نے یروشلم میں اے ایف پی کو بتایا کہ فوج نے “علاقے میں حملہ نہیں کیا۔”قریبی علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر اے ایف پی کو بتایا کہ “نامعلوم وجہ کے تحت ہونے والے اس دھماکے” نے صنعتی علاقے عدرا کو ہلا کر رکھ دیا جس میں ہلاکتوں کی ایک غیر متعینہ تعداد کی اطلاع ملی ہے۔ نیز انہوں نے کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری تھیں۔آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمٰن نے اے ایف پی کو بتایا کہ عدرا کے علاقے میں “(الاسد کی) حکومت سے تعلق رکھنے والے اسلحے کے ڈپو” میں “ممکنہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دھماکے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے”۔اسرائیلی فوجی ذرائع نے کہا: “ہمیں علاقے میں اسرائیلی دفاعی افواج کے حملوں کا علم نہیں ہے۔ دفاعی افواج نے علاقے میں حملہ نہیں کیا۔”عبدالرحمٰن نے کہا کہ ہلاک شدگان “زیادہ تر عام شہری” تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.