’انڈیا اتحاد کی حکومت بننے پر سبھی خالی سرکاری عہدے بھرے جائیں گے‘، راہل گاندھی کی ایک اور گارنٹی
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ اتر پردیش میں قدم رکھ چکی ہے۔ آج بہار میں راہل گاندھی اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو ایک پلیٹ فارم دکھائی دیے اور عوام سے خطاب بھی کیا۔ بعد ازاں یاترا آگے کی طرف بڑھی اور بوقت شام چندولی سے اتر پردیش میں داخل ہو گئی۔
انتخاب سے ٹھیک پہلے کانگریس کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنا جمہوریت پر شدید حملہ: ملکارجن کھڑگے
اس دوران اپنے خطاب میں راہل گاندھی نے کہا کہ ’’بھارت جوڑو نیائے یاترا میں کانگریس نے لوگوں سے سوال کیا کہ ملک میں پھیلی نفرت کی وجہ کیا ہے؟ اس پر جواب ملا- ملک میں پھیل رہی نفرت کی وجہ ڈر ہے اور ڈر کی وجہ ناانصافی ہے۔ آج ملک کے ہر حصے میں سماجی، معاشی اور سیاسی سطح پر ناانصافی ہو رہی ہے۔ ملک میں کسانوں اور غریبوں کی زمینیں چھین کر ارب پتیوں کو دی جا رہی ہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے۔‘‘ راہل گاندھی نے موجودہ حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ دو نظریات کی لڑائی ہے۔ ایک نظریہ ہے جو بھائی کو بھائی سے لڑاتا ہے اور آپ کی جیب سے پیسہ نکال کر چنندہ ارب پتیوں کو دے دیتا ہے۔ دوسرا نظریہ ہے جو نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولتا ہے اور آپ کا حق آپ کو واپس لوٹاتا ہے۔‘‘
ये दो विचारधाराओं की लड़ाई है।
एक विचारधारा- भाई को भाई से लड़ाती है और आपकी जेब से पैसा निकालकर चुनिंदा अरबपतियों को दे देती है।
दूसरी विचारधारा- नफरत के बाजार में मोहब्बत की दुकान खोलती है और आपका हक आपको वापस लौटाती है।
: @RahulGandhi जी
उत्तर प्रदेश pic.twitter.com/Fb2gIEjcTZ
— Congress (@INCIndia) February 16, 2024
اپنی تقریر کے دوران مودی حکومت کی ’اگنی پتھ اسکیم‘ کو راہل گاندھی نے نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اگنی ویر کو نہ کینٹین سہولت ملے گی، نہ پنشن کی سہولت ہوگی اور نہ شہید کا درجہ ملے گا۔ یہ نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ ہے۔ مودی حکومت اگنی پتھ منصوبہ اس لیے لائی تاکہ ملک کے دفاعی بجٹ سے پیسہ ہمارے نوجوانوں کی حفاظت، ان کی ٹریننگ اور پنشن میں نہ جائے۔ دفاع کے سبھی کانٹریکٹ اڈانی کی کمپنی کے پاس ہیں۔ مودی حکومت ہندوستان کے بجٹ کا پورا پیسہ اڈانی کو دینا چاہتی ہے۔ اس لیے اگنی ویر منصوبہ لایا گیا۔‘‘
اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے راہل گاندھی کہتے ہیں کہ ’’مودی حکومت چاہتی ہے سب لوگ ٹھیکہ کے مزدور بنیں۔ نوجوانوں کو فوج، ریلوے اور پبلک سیکٹر میں ملازمت نہیں مل رہی کیونکہ مودی حکومت چاہتی ہے کہ نوجوان ٹھیکے پر ہی کام کریں۔ آج ہندوستان میں دو تین ارب پتیوں کو پورا فائدہ مل رہا ہے اور نوجوانوں کی توجہ بھٹکا کر ان کا مستقبل چھینا جا رہا ہے۔ مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت آنے پر پورے ہندوستان میں خالی پڑے سرکاری عہدوں کو بھرا جائے گا۔‘‘ کانگریس کے سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ ’’میڈیا میں کبھی کسان یا مزدور کا چہرہ نہیں دکھائی دے گا۔ رام مندر کی پران پرتشٹھا میں اڈانی، امبانی، ارب پتی، فلمی ستارے نظر آئے، لیکن کوئی غریب، کسان، بے روزگار، دکاندار یا مزدور دکھائی نہیں دیا۔‘‘
नरेंद्र मोदी जी ने आज तक किसानों का एक रुपया भी माफ नहीं किया है।
लेकिन वे देश के चुनिंदा अरबपतियों का लाखों-करोड़ों रुपए माफ कर चुके हैं।
वहीं कांग्रेस सरकार ने किसानों के 70 हजार करोड़ रुपए माफ किए थे, जिस पर मीडिया ने कहा था कि कांग्रेस पैसे बर्बाद कर रही है।
— Congress (@INCIndia) February 16, 2024
’کسان نیائے پنچایت‘ میں کسانوں کے خلاف ہو رہی ناانصافی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ آج کسانوں کو فصل کی مناسب قیمت نہیں مل رہی ہے۔ وزیرا عظم مودی نے آج تک کسانوں کا ایک روپیہ کا قرض بھی معاف نہیں کیا ہے۔ لیکن مودی ملک کے چنندہ ارب پتیوں کا لاکھوں-کروڑوں روپے معاف کر چکے ہیں۔ دوسری طرف کانگریس حکومت نے کسانوں کے 72 ہزار کروڑ روپے معاف کیے تھے۔ کانگریس نے ہمیشہ کسانوں کے مفادات کی حفاظت کی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کی صورت میں کسانوں کو فصل پر ایم ایس پی کی قانونی گارنٹی دی جائے گی۔
बिहार की महान धरती पर ‘भारत जोड़ो न्याय यात्रा’ को असीम प्रेम और जनसमर्थन मिला।
न्याय की महायात्रा और उसके 5 स्तंभों को जनता की शक्ति प्राप्त है।
हमारी यात्रा लक्ष्य की ओर जीत के विश्वास के साथ आगे बढ़ रही है।
जय बिहार
जय कांग्रेस ✋ pic.twitter.com/jnfFWYXlnp
— Congress (@INCIndia) February 16, 2024
اس سے قبل جمعہ کو بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کو حمایت دینے پہنچے۔ یاترا جب بہار کے سہسرام سے ہو کر گزری تو راہل گاندھی کو ساتھ بٹھا کر تیجسوی یادو جیپ چلاتے ہوئے نظر آئے۔ اس دوران مقامی لوگ اس یاترا کو اپنی حمایت دینے کے لیے بڑی تعداد میں سڑکوں پر دکھائی دیے۔