National

تشدد کے بعد گردابی طوفان ’ریمل‘ نے منی پور کو کیا بے حال، راج بھون میں بھر گیا پانی

87views

گردابی طوفان ’ریمل‘ آ کر جا چکا ہے، لیکن منی پور میں اس کے اثرات ابھی تک باقی ہیں۔ اس طوفان کی وجہ سے منی پور میں تباہی کا منظر ہے۔ وادیٔ امپھال میں زوردار بارش کے سبب آئے سیلاب سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ تینوں لوگوں کی اب تک موت بھی واقع ہو چکی ہے۔ امپھال ندی کی طغیانی اس وقت بڑھی ہوئی ہے جس سے قریبی علاقوں میں آبی جماؤ کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔ سینکڑوں گھروں کے اندر بھی پانی داخل ہو چکا ہے۔ حتیٰ کہ راج بھون میں بھی پانی داخل ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

جمعہ کے روز افسران نے بتایا کہ گردابی طوفان ریمل کے بعد گزشتہ کچھ دنوں سے ہو رہی موسلادھار بارش کے بعد منی پور کے راج بھون میں آبی جماؤ کی اطلاع ملی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امپھال وادی میں بارش کے سبب پیدا سیلاب والے صورت حال سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ مختلف مقامات پر امپھال ندی کا پشتہ ٹوٹنے سے راج بھون احاطہ میں پانی بھر گیا۔ حالانکہ گزشتہ دو دنوں کے مقابلے راج بھون کی حالت میں آج کچھ بہتری ضرور ہوئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں پانی بھر گیا ہے انھیں جلد ہی صاف کر دیا جائے گا۔

اس درمیان منی پور پردیش کانگریس کمیٹی (ایم پی سی سی) کے ترجمان ننگوبم بوپینڈا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصویریں شیئر کیں۔ انھوں نے کہا کہ سیلاب میں راج بھون ڈوب رہا ہے۔ منی پور کے گورنر کو ذاتی طور سے راج بھون میں آبی سطح کی جانچ کرتے دیکھنا برا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.