National

کانگریس کے بعد عآپ نے بھی کووند کمیٹی کو خط لکھ کر ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ پر کیا اعتراض

134views

گزشتہ روز کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کے پیش نظر تشکیل کووند کمیٹی کو خط لکھ کر پارٹی کا نظریہ ظاہر کیا تھا اور بتایا تھا کہ یہ آئین کے بنیادی ڈھانچہ کے خلاف ہے، اور آج عام آدمی پارٹی نے بھی اس معاملے میں کووند کمیٹی کو خط لکھا ہے۔ عآپ کے قومی سکریٹری پنکج گپتا نے اس اعلیٰ سطحی کمیٹی کے سکریٹری نتین چندرا کے نام یہ خط لکھا ہے۔ عآپ نے خط میں ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کے نظریہ کی سخت الفاظ میں مخالفت کی ہے۔

آسام میں ‘بھارت جوڑو نیائے یاترا’ پر حملہ! کانگریس کا شدید ردعمل

عآپ کے خط میں لکھا گیا ہے کہ ’’ایک ملک، ایک انتخاب پارلیمانی جمہوریت کے نظریہ، آئین کے بنیادی ڈھانچہ اور ملک کی وفاقی سیاست کو نقصان پہنچائے گا۔ ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ سہ رخی لیجسلیچر سے نمٹنے میں نااہل ہے، اور فعال طور سے دَل بدل مخالف اور اراکین اسمبلی/اراکین پارلیمنٹ کی کھلی خرید و فروخت کی برائی کو حوصلہ بخشے گا۔ ایک ساتھ انتخاب کرانے سے جو لاگت بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، وہ حکومت ہند کے سالانہ بجٹ کا محض 0.1 فیصد ہے۔‘‘

رشمکا مندانا ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو معاملے کا کلیدی ملزم گرفتار، دہلی پولیس کو ملی بڑی کامیابی

اس سے قبل کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعہ کو ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کے لیے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کو خط لکھا تھا۔ اس میں انھوں نے کہا تھا کہ پارلیمانی نظامِ حکومت اختیار کرنے والے ملک میں ایک ساتھ انتخاب کرانے سے متعلق نظریہ کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور ان کی پارٹی اس کی پرزور مخالفت کرتی ہے۔ کھڑگے نے بھی خط اعلیٰ سطحی کمیٹی کے سکریٹری نتین چندرا کو ہی بھیجا تھا۔

Follow us on Google News