جموں،17 اکتوبر (یو این آئی) سیکورٹی فورسز نے ملی ٹنٹوں کے ساتھ گولیوں کے مختصر تبادلے کے بعد جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے گرسائی علاقے کوجمعرات کی صبح محاصرے میں لے کر وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے چھپنے کے بارے میں اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے بدھ کی شام گرسائی کے مہرا شاستر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا: ’اس دوران وہاں چھپے دہشت گردوں نے تلاشی ٹیم پر گولیاں چلائیں، جوانوں نے اس کا جواب دیا جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان مختصر تصادم چھڑ گیا‘۔ان کا کہنا ہے:’دہشت گردوں کی تلاش کے لئے جمعرات کی صبح تلاشی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کو تعینات کر دیا ہے جبکہ صبح ایک ہیلی کاپٹر کو بھی جنگلاتی علاقے میں منڈلاتے ہوئے دیکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ علاقے کو پوری طرح سے گھیرا گیا ہے فورسز کی مزید کمک کو طلب کیا گیا ہے۔
89
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
عوامی اتحاد پارٹی کے کارکنان انجینئر رشید کی رہائی کا مطالبہ
بھوک ہڑتال پر بیٹھے کارکنان کو حراست میں لیا گیا سرینگر، 31 جنوری (ہ س) ۔عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی...
کشمیر اور باقی ملک کے درمیان خلیج کو پاٹنا حکومت کی اولین ترجیح
سابق فوجیوں نے ہر جنگ میں ہمیشہ دشمن کے دانت کھٹے کئے ہیں: راجناتھ سنگھ جموں، 14 جنوری (یو این...
پی ایم مودی کا دورہ گاندربل اور سری نگر
مضافاتی علاقے فوجی چھاونی میں تبدیل، ڈرون کیمروں سے نگرانی سری نگر11جنوری(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیر...
نو یوگ ٹنل ڈاکٹر منموہن سنگھ سے منسوب کی جائے :غلام احمد میر
سری نگر30دسمبر(یو این آئی)جموں وکشمیر کانگریس کے سینئر لیڈر غلام احمد میر نے پیر کے روز کہاکہ نو یوگ ٹنل...