بھاگلپور، 3 نومبر:۔ گوپال پور کے جے ڈی یو ایم ایل اے گوپال منڈل اکثر اپنے کاموں اور اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ حال ہی میں وہ ایک بار پھر سرخیوں میں رہے جب وہ ہاتھ میں پستول لیے اسپتال کے ا?پریشن تھیٹر پہنچے۔ جب یہ ویڈیو وائرل ہوا تو وہ صحافیوں کے سوالوں پر غصے میں آکر نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر خبروں میں تھے۔ جب ہنگامہ ہوا تو 2 اکتوبر کو ایم ایل اے گوپال منڈل نے بیان دیا کہ انہوں نے اسپتال میں اپنے ہاتھ میں پستول لے جانے کے معاملے پر اپنااسلحہ سونپ دیا ہے۔ اب تقریباً ایک ماہ بعد پھر انہوں نے ایک اور متنازعہ بیان دیا ہے جس کی وجہ سے معاملہ پھر سے گرم ہو گیا ہے۔دراصل جمعرات کے روزبھاگلپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے ڈی یو ایم ایل اے گوپال منڈل نے کہا کہ اس کے لیے وہ سینئرحکام سے اپیل کی ہے کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا تھا اور نہ ہی انہوں نے کسی کو ڈرانے کے لیے اپنے ہاتھ میںاسلحہ لیے تھے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس اسلحہ کی کوئی کمی نہیں اور میرا جسم میرا اسلحہ ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو بھی ان کے سامنے آئے گا اسے پھاڑ دیں گے۔اسلحہ جتنے دن تک رکھنا ہے رکھے میرے پاس ر ائفل ہے۔ پٹنہ میں صحافیوں کو گالیاں دینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ میری یہی زبان ہے۔ ہم زہریلے سانپ تھے اور ہم ہرہراسانپ نہیں بننا چاہتے۔ ہم بار بار کاٹیں گے ، لیکن کوئی نقصان نہیں ہوگا ، میرا پھوکار ر ہنے دیا جائے۔وہیں انہوں نے کہا کہ میں انسدادِ مجرم ہوں اور یہ کام کرتا رہوں گا۔ جے ڈی یو ایم ایل اے نے کہا کہ گالی گلوچ کرنا ان کی عادت ہے۔ یہ ان کی زبان ہے۔ وہ ہمیشہ ایسی باتیں کرتے ہیں۔ جے ڈی یو ایم ایل اے نے کہا کہ انہوں نے اس طرح کی بات کرنا آ جے ڈی صدر لالو پرساد یادو سے سیکھا ہے۔ پارلیمنٹ میں لالو یادو کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے میڈیا کے سامنے اپنے خیالات پیش کئے۔ واضح ہو کہ ہمیشہ تنازعات میں رہنے والے ایم ایل اے گوپال منڈل کا اسپتال میں پستول لہراتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ اس کے بعد وہ پٹنہ میں جے ڈی یو دفتر میں نتیش کمار سے ملنے پہنچے۔ وہیں جب صحافیوں نے ان سے ریوالور لہرانے والے سوال کیا تو انہوں نے گالی گلوچ شروع کر دی۔ انہوں نے جے ڈی یو دفتر میں صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی کی۔ جب نتیش حکومت کو اس معاملے میں پورے ملک میں شرمندگی ہوئی تو بھاگلپور ضلع انتظامیہ نے ایم ایل اے کے ریوالور کا لائسنس معطل کر دیا تھا۔
153
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ہیون انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ تقریب منائی گئی
جدید بھارت نیوز سروسنوادہ،2فروری:۔ نوادہ ضلع کے انصار نگر واقع ہیوین انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ تقریب منائی گئی۔ اس میں...
آر جے ڈی نے جگ دیو پرساد کایوم پیدائش منایا
پٹنہ، 02 فروری (یو این آئی) بہار راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے اتوار کو لافانی شہید جگدیو پرساد...
مرکزی بجٹ ترقی پسند اور مستقبل پر مبنی ہے: نتیش
پٹنہ،یکم فروری (یواین آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے مرکزی بجٹ کو مثبت اور خوش آئند قرار دیتے...
آر جے ڈی دفتر میں بہار کیسری،کرشنا سنگھ کی برسی منائی گئی
جدید بھارت نیوز سروسپٹنہ،31جنوری:۔آج سابق وزیر اعلیٰ بہار کیسری، کرشنا سنگھ کی برسی راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی دفتر میں...