International

لبنان کے دارالحکومت پر اسرائیل کا بڑا حملہ

15views

ڈرون حملے میں پی ایف ایل پی کے تین رہنما ہلاک

بیروت، 30 ستمبر (ہ س)۔ حزب اللہ کے خلاف زبردست مہم کو انجام دیتے ہوئے اسرائیل نے پیر کی صبح لبنان کے دارالحکومت بیروت کو مسلسل ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے ڈرون حملے سے شہر کی عمارت کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں کم از کم چار افراد کی موت ہو گئی، جن میں اسرائیل کے خلاف شدید جدوجہد میں سرگرم پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین (پی ایف ایل پی) کے تین سینئر رہنما بھی شامل ہیں۔اسرائیلی فوج اتوار سے ہی بیروت کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر حملہ کر رہی ہے۔ دی ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق پی ایف ایل پی نے ایک بیان جاری کر کہا ہے کہ بیروت کے ضلع کولا میں ایک عمارت پر نصف شب اسرائیلی حملے میں اس کے تین اعلیٰ رہنما مارے گئے۔حالانکہ اس سے قبل خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ یہ حملہ ایک دیگر جنگجوتنظیم الجماع الاسلامیہ (اسلامک گروپ) کی جانب سے کیا گیاہے، لیکن تنظیم نے اس کی تردید کی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے ان حملوں کے حوالے سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔ ایران کی حمایت یافتہ مسلح تنظیموں کے خلاف اسرائیل اپنی مہم کو مسلسل تیز کر رہا ہے۔ اتوار کو اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے حزب اللہ کے ایک سینئر کمانڈر سمیت 45 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔ نبیل کاؤک نامی یہ رہنما حزب اللہ کی مرکزی کمیٹی کے نائب سربراہ تھے۔ اس کے ساتھ ہی درجنوں اسرائیلی طیاروں نے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.