Jharkhand

دھنباد اسٹیشن پر بےہوش ملا رانچی سے اغوا کاروباری

44views

جدید بھارت نیوز سروس
دھنباد،15فروری:۔راجدھانی رانچی کے ٹھاکرگائوں ارگوٹو کے رہنے والے ہوٹل کاروباری لال رن وجئے ناتھ شاہدیو کو جمعرات کو کچھ لوگوں نے اغوا کر لیا تھا۔ اس کے بعد جمعہ کو شاہدیو دھنباد ریلوے اسٹیشن کے آر پی ایف پوسٹ پر بے ہوشی کی حالت میں ملا۔ یہاں انہیں علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے علاج کے بعد انہیں شام کو ان کے گھر واپس لایا گیا۔ ملی جانکاری کے مطابق شاہدیو جمعرات صبح 11 بجے ارگوٹو واقع اپنے گھر سے پٹھوریا کے لئے نکلا تھا۔ لیکن دیر رات تک گھر واپس نہ لوٹنے پر پریوار والوں نے ان کی تلاش شروع کی۔ مگر ان کی کوئی جانکاری نہیں ملنے پر پولس انتظامیہ کو جانکاری دی گئی۔ پھر بھی شاہدیو کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل پایا۔ حالانکہ جمعہ کو دھنبادریلوے اسٹیشن پر تعینات آر پی ایف نے پریوار کو جانکاری دی کہ شاہدیو بے ہوشی کی حالت میں اسٹیشن پہنچے تھے۔ معلوم ہو کہ شاہدیو رانچی کے ہوٹل کاروبار سے جڑے ہیں اور بلیاپور کے سی او کے رشتہ دار ہیں۔ اس حادثہ پر ٹھاکر گائوں تھانہ انچارج نے بتایا کہ شاہدیو ابھی کافی سہمے ہوئے ہیں۔ ایسے میں جیسے ہی ان کی حالت بہتر ہوگی، پورے معاملے کی جانکاری لی جائے گی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.