بینکاک، یکم اکتوبر:۔ (ایجنسی) تھائی لینڈ میں اس وقت ایک دردناک حادثہ پیش آیا جب 44 اسکولی بچوں و اساتذہ کو لے جا رہی ایک بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل لے لی جس کی زد میں آنے سے تقریباً 25 افراد کی موت واقع ہو گئی۔ مہلوکین کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ زخمیوں میں کچھ کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ اس بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے کہ بس میں آگ کس طرح لگی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس راجدھانی بنکاک سے تقریباً 250 کلومیٹر شمال کی طرف جا رہی تھی۔ بس کہاں جا رہی تھی اس بارے میں بھی فوری طور پر کوئی جانکاری حاصل نہیں ہو سکی ہے۔ حادثہ تھائی لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق 12.30 بجے پیش آیا۔ اس بس میں 6 ٹیچر بھی سوار تھے۔ پولیس نے اب تک 16 طلبا اور 3 اساتذہ کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرا دیا ہے۔ تھائی لینڈ کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ سُریا جوانگرنگ آنگکٹ کا کہنا ہے کہ حادثہ کی تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔ تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پیٹونگٹرن شناواترا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعہ حادثہ پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے مہلوکین کے تئیں اظہارِ تعزیت اور زخمیوں کے علاج پر دھیان دینے کی بات کہی ہے۔
19
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
اسرائیل ‘سات اکتوبر‘ کی یاد کے موقع پر ایران پر حملہ کر سکتا ہے: امریکی عہدیدار
اسرائیلی حملے کی صورت میں ایران گیس تنصیبات کو نشانہ بنائے گا: پاسداران انقلاب واشنگٹن 05 اکتوبر (ایجنسی)امریکی وزارت خارجہ...
آئرلینڈ نے لبنانی بارڈر سے اپنا فوجی امن مشن واپس بلانے کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی
ڈبلن، 05 اکتوبر(اے یو ایس) آئرلینڈ نے اسرائیلی فوج کی اسرائیل لبنان بارڈر سے آئرش امن مشن فوجی دستہ واپس...
اسرائیلی حملے جاری، جنوبی لبنان میں 3 ہسپتالوں میں خدمات بند
تل ابیب، 05 اکتوبر (اے یوایس) اسرائیل نے لبنان پر اپنے حملوں کو تیز کر دیا ہے۔ حالیہ حملوں میں...
امریکی فوج میں اسرائیل کی غیرمتزلزل حمایت کی پالیسی پر تحفظات کا انکشاف
واشنگٹن، 05 اکتوبر (اے یو ایس) امریکی فوج کی جانب سے اسرائیل کی غیر متزلزل حمایت کی امریکی پالیسی پر...