National

بہار میں کھانا پکانے کے دوران آگ لگ گئی، ایک خاتون سمیت 3 بچوں کی موت

125views

بہار کے کشن گنج ضلع کے پواکھلی میں کھانا پکانے کے دوران ایل پی جی سلنڈر میں آگ لگنے سے ایک خاتون اور اس کے تین بچوں کی موت ہو گئی، جبکہ دو افراد بری طرح جھلس گئے ہیں، جن کا علاج جاری ہے۔

پولس کے مطابق منگل کی رات پواکھلی نگر پنچایت کے تحت نانکار گاؤں میں محمد انصار کے گھر میں کھانا پکانے کے دوران ایل پی جی سلنڈر میں لیکیج کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ اس واقعہ میں گھر کے تمام چھ افراد بری طرح جھلس گئے۔ سبھی کو فوری طور پر علاج کے لیے مقامی پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا، جہاں سے انھیں صدر اسپتال بھیج دیا گیا۔ اس کے بعد ان سبھی کو بہتر علاج کے لیے پورنیہ ریفر کر دیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ ایک خاتون، اس کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا علاج کے دوران فوت ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت محمد انصار کی بیوی صاحبہ (30)، ان کی بیٹیاں انیشا (8) اور آروشی (4) اور بیٹے انیس (5) کے طور پر کی گئی ہے۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والے دو دیگر افراد پورنیہ کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.