Jharkhand

حلقہء ادب ترقی اردو جھارکھنڈ کے زیر اہتمام پروفیسر ابوذر عثمانی مرحوم کی برسی پر خراجِ عقیدت و بزرگ شاعر شمس بیتھوی کی کتاب کی رونمائی

65views

رانچی 17 نومبر(راست)حلقہء ادب ادارہ ترقی اردو جھارکھنڈ کے زیر اہتمام ادارہ ترقی اردو کے دفتر راحت کالونی، کڈرو، رانچی میں فخر اردو پروفیسر ابوذر عثمانی مرحوم کی برسی کے موقع پر ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مرحوم کی اردو زبان و ادب کی بے لوث خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور انہیں یاد کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ اس مجلس میں بزرگ اور کہنہ مشق شاعر شمس بیتھوی بھی مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود رہے جبکہ اس کی صدارت سید عرشِ آعظم نے کی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر وکیل احمد رضوی، صدر ادارہ ترقی اردو نے بخوبی نبھایا۔ معلوم ہو کہ انجمن ترقی اردو جھارکھنڈ کے صدر پروفیسر ابوذر عثمانی کا انتقال گزشتہ سال 18 نومبر کو ہوگیا تھا۔ادارہ ترقی اردو جھارکھنڈ کے صدر ڈاکٹر وکیل احمد رضوی نے انجمن ترقی اردو سے اپنی پرانی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے مفصل روشنی ڈالی۔ڈاکٹر منظور احمد نے بھی مرحوم سے اپنے تعلقات اور اردو کے لئے ان کے زریعے کیے گئے بیش قیمتی کارگزاریوں کا ذکر کیا۔ عزیر حمزہ پوری، سکریٹری ادارہ ترقی اردو جھارکھنڈ نے بھی پروفیسر ابوذر عثمانی سے اپنے تعلقات اور ان کے ادبی کارنامے کا مختصراً ذکر کرتے ہوئے کہا کی انجمن ترقی اردو جھارکھنڈ اور ابوذر عثمانی کی حیثیت لازم و ملزوم کی تھی۔ انکے جانے سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ اب تک پُر نہیں ہوسکا ہے۔ جناب سمیع اللہ خان اصدقی نے بھی مرحوم سے اپنے دیرینہ تعلقات کا ذکر کیا اور ایک قابل شخصیت کے اب نہیں ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا۔
نشست کی دوسری پاری میں بزرگ اور کہنہ مشق شاعر شمس بیتھوی کی کتابوں ‘ضیاے شمس،(غزلوں کا مجموعہ) اور ‘حرف نور،(نعتیہ کلام کا مجموعہ) کی رونمائی سید عرشِ آعظم، ڈاکٹر وکیل احمد رضوی، عزیر حمزہ پوری، ڈاکٹر منظور احمد، سمیع اللہ خان اصدقی، جسیم عالم، طبیب احسن تابش، قاری عبداللہ وقاری عبدالحکیم وغیرہ کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ اس سے قبل کتاب کے مصنف اور مہمان خصوصی شمس بیتھوی کی عزت افزائی عزیر حمزہ پوری نے شال پوشی کر کی۔ اور ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر شمس بیتھوی نے ایک خوبصورت نعت رسول ﷺ بھی پیش کی۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر منظور احمد، طبیب احسن تابش اور عزیر حمزہ پوری نے بھی اپنے اپنے کلام سے سامعین کو محفوظ کیا اور داد تحسین وصول کی۔ صدارتی تقریر میں سید عرشِ آعظم نے اس طرح کے پروگرام پر اپنی خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کی تقریب برابر کرنے پر زور دیا تاکہ اردو زبان سے دلچسپی قائم رہے۔ آخر میں شمس بیتھوی صاحب کی پروفیسر ابوذر عثمانی کے حق میں کی گئی رقت آمیز دعائے مغفرت کے ساتھ نشست کے خاتمے کا اعلان کیا گیا۔ اظہار تشکر عزیر حمزہ پوری نے پیش کیا۔ اس نشست میں شکیب ایاز اور ایڈوکیٹ حذیفہ عرش نے اپنا بیش قیمتی تعاون پیش کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.