وزیراعظم کے دفتر سے ایک ٹیم بچاؤ کارروائیوں کا جائزہ لینے کیلئے اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں سرنگ حادثے کی جگہ پر پہنچی ہے
اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں سرنگ میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالنے کیلئے جاری بچاؤ کی کارروائی کا جائزہ لینے کی غرض سے وزیر اعظم کے دفتر سے ایک ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی ہے۔ بچاؤ کی کارروائی عارضی طور پر اُس وقت معطل کر دی گئی جب Drilling مشین کی کھدائی کے دوران اچانک زمین کے پھٹنے کی آواز سنائی دی۔ جزوی طور پر منہدم سلکیارا سرنگ میں پھنسے 40 کارکنوں کو باہر نکالنے کیلئے مزید اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کیلئے ایک میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق جائے حادثہ پر مدھیہ پردیش کے اندور سے اعلیٰ صلاحیت کی حامل ایک اور Drilling مشین کو بذریعے طیارہ دہرہ دون کے Jolly گرانٹ ہوائی اڈہ لایا جاچکا ہے۔ اِسے سڑک کے راستے سلکیارا لایا جا رہا ہے۔
یہ سرنگ، مرکزی حکومت کا پروجیکٹ ہے، جس کی تعمیر قومی شاہراہوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقیاتی کارپوریشن لمٹیڈ کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ x