Jharkhand

رانچی پریس کلب کے وفد نے راج بھون میں گورنر سے ملاقات کی

10views

صحافیوں کے مفاد میں چھ نکاتی مطالبہ نامہ سونپا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،: رانچی پریس کلب کے وفد نے پریس کلب کے صدر سریندر لال سورین کی قیادت میں راج بھون میں گورنر سے ملاقات کی اور انہیں چھ نکاتی مطالبہ نامہ پیش کیا۔وہیں پریس کلب کی جانب سے گورنر کو گلدستہ اور پودا دے کر خوش آمدید کہا گیا۔ گورنر کو دیے گئے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ جھارکھنڈ کے صحافی کئی چیلنجوں کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ ریاست کی تشکیل کے تقریباً 24 سال گزرنے کے بعد بھی ریاستی حکومت کی جانب سے ریاست کے صحافیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات نہیں کیے گئے ہیں، جب کہ دیگر ریاستوں نے اس سمت میں خاطر خواہ فراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔ راجدھانی رانچی سمیت ریاست بھر کے صحافیوں کو کئی چیلنجوں کے ساتھ کام کرنا پڑ رہا ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جرنلسٹ پنشن اسکیم اور جرنلسٹ ہیلتھ انشورنس اسکیم کا اعلان کیا جاتا رہا ہے، لیکن ابھی تک ان پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔ وفد نے جن مسائل کی طرف گورنر کی توجہ مبذول کرائی ہے، ان میں جھارکھنڈ میں صحافیوں کے لیے ہیلتھ اور لائف انشورنس اسکیم کو جلد از جلد لاگو کروانے۔ صحافیوں کے لیے رہائش کی سہولت کے لیے زمین کا انتخاب اور کالونی ڈِولپ کروانے اورصحافی پنشن اسکیم کو آسان کروانے تاکہ زیادہ سے زیادہ صحافی دوست مستفید ہو سکیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ جھارکھنڈ حکومت نے صحافیوں سے میڈی کلیم کی درخواستیں بھروائی تھیں اور ان سے آن لائن جزوی رقم بھی لی گئی تھی، لیکن دو سال گزرنے کے بعد بھی صحافیوں کو میڈی کلیم کی سہولت کا فائدہ نہیں ملا، اس پر عمل کیا جائے۔ بحران میں صحافیوں کو مالی مدد فراہم کرنےاوررانچی پریس کلب کے کارپس فنڈ میں راج بھون سے مالی مدد فراہم کرنے اور دیگر ریاستوں کی طرح جھارکھنڈ میں بھی حکومت کو جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ لاگو کرنے کی ہدایت دینے کے مطالبات نمایاں طور پر شامل تھی۔ وفد نے گورنر کو پریس کلب آنے کی دعوت بھی دی جسے گورنر نے بخوشی قبول کر لیا۔ اس کے علاوہ گورنر نے وفد کو تفصیل سے سننے کے بعد ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ وفد میں خاص طور پر رانچی پریس کلب کے صدر سریندر لال سورین، سکریٹری امرکانت، ایگزیکٹو ممبران سنجے سمن، آر جے اروند اور چندن بھٹاچاریہ شامل تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.