Jharkhand

جھارکھنڈ اسٹیٹ نان گزیٹیڈ ایمپلائز فیڈریشن کے وفد نے منجوناتھ بھجنتری سے ملاقات کی

34views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 20 جنوری:۔ جھارکھنڈ ریاست نان گزیٹیڈ ایمپلائز فیڈریشن کے جنرل سکریٹری سنیل کمار ساہو کی قیادت میں جھارکھنڈ اسٹیٹ لائیولی ہڈ پروموشن سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، دیہی ترقیات محکمہ، حکومت جھارکھنڈکے منجوناتھ بھجنتری آئی اے ایس سے ملاقات کر جے ایس ایل پی ایس میں کام کرنے والے فورتھ گریڈ کے ملازمین جس میں آفس بوائے، آفس اٹینڈنٹ اور ہاؤس کیپر مختلف بلاکس میں محنت اور ایمانداری سے کام کر رہے ہیں، لیکن انہیں صرف 377 روپے مل رہے ہیں۔ فیڈریشن کے ذریعہ حکومت ہند کی جانب سے اجرت پر نظر ثانی کی بنیاد پر 783 روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جھارکھنڈ اسٹیٹ لائیولی ہڈ ایچ جی ایم ایمپلائز یونین کے اہم مطالبات کو پورا کرنے کے لیے فیڈریشن نے حال ہی میں وزیر دیپیکا پانڈے سنگھ، دیہی ترقیات محکمہ، جھارکھنڈ حکومت اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر سے ملاقات کی ہے اور ان سے مطالبات کو پورا کرنے کی درخواست کی ہے۔ جھارکھنڈ اسٹیٹ لائیولی ہڈ کمپیوٹر آپریٹر ایسوسی ایشن کے زیر التواء مطالبات کو ایل 7 میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایچ جی ایم ملازمین کے بارے میں جے ایس ایل پہی ایس کے مذکورہ خط میں کہا گیا ہے کہ یہ ایم او یو صرف 31.03.25 تک لاگو رہے گا، فیڈریشن کی طرف سے مذکورہ خط کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا خط دیا گیا ہے۔ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری سنیل کمار ، سرپرست، گنیش پرساد سنگھ، صدر مکتیشور لال، اکھلیش کمار امباشت، گھر بھرن رام، راماشیش پاسوان، گنیش رام، سریش حاضرا، سناتن کمار وغیرہ نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سے ملاقات کر جے ایس ایل پی ایس میں کام کرنے والے ملازمین کی 60 سال کی سروس کی ضمانت اور تمام کنٹریکٹ ورکرز/ڈیلی ویج ملازمین اور ایچ جی ایم ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، فیڈریشن کو امید ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کی طرف سے یہ مطالبات جلد پورے کیے جائیں گے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.