National

کیرالہ میں بم دھماکوں میں زخمی بارہ سالہ لڑکا زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا

178views

کیرالہ میں بم دھماکوں میں زخمی بارہ سالہ لڑکازخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ اس لڑکے کو 95% فیصد جھلس جانے کے بعد ایرنا کُلم میڈیکلکالج میں داخل کیا گیا تھا۔ اسپتال کے حکام نے بتایا کہ لڑکے کو ریاستی حکومت کی جانبسے قائم کردہ میڈیکل بورڈ کی تجویز کردہ دوائیں دی گئیں تاہم اس کی حالت میں بہترینہیں آئی اور وہ جانبر نہ ہو سکا۔ اس موت کے بعد کلاماسیری سلسلہ وار بم دھماکوں میںجان گنوانے والوں کی مجموعی تعداد تین ہوگئی ہے۔ چالیس سے زیادہ افراد ان دھماکوں میںزخمی بھی ہوئے ہیں۔

کیرالہ پولس کا ماننا ہے کہ کل کوچی کے جیہوا کنونشنسینٹر میں منعقدہ دعائیہ تقریب کے دوران ہوا دھماکہ، کوچی کے باشندے Dominic Martin کی کارستانی ہے جس نے چھ سال پہلے ایک مذہبی فرقے سے خود کو الگ کرلیاتھا۔

تاہم پولس مختلف زاویوں سے اس واقعے کی جانچ کررہی ہے تاکہ اس کی تہ تک پہنچا جا سکے۔

ملزم Dominic Martin نےThrissur کے کوڈا کارا پولس اسٹیشن میں خود سپردگیکردی اور اپنی فیس بک پوسٹ میں اعتراف کیا کہ اس نے دھماکوں کو انجام دیا ہے۔ ساتھہی اس نے دھماکوں میں شامل ہونے سے متعلق ویڈیو ثبوت بھی پولس کو فراہم کیے ہیں۔ اسنے دعوی کیا کہ دھماکوں سے متاثرہ گروپ کی تعلیمات ملک مخالف تھیں۔

اس بیچ دلی سے NIA اور NSG کے ماہرین جانچ کے لیے کل شام کوچی پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے ان دھماکوں کے بعد آجتھروواننت پورم میں سبھی سیاستی جماعتوں کی میٹنگ طلب کی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.