ہوم Jharkhand وزیراعلیٰ سے ایف جے سی سی آئی کے وفد کی ملاقات

وزیراعلیٰ سے ایف جے سی سی آئی کے وفد کی ملاقات

0
5

صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلۂ خیال، ریاستی کانفرنس میں شرکت کی دعوت

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، یکم جولائی:۔ جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین سے بدھ کے روز وزیراعلیٰ رہائشی دفتر میں فیڈریشن آف جھارکھنڈ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (FJCCI) کے ایک وفد نے خیرسگالی ملاقات کی۔ اس موقع پر ریاست میں صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے موجودہ منظرنامے پر مثبت اور تعمیری تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ فیڈریشن کی جانب سے جلد ہی ریاستی سطح کی ایک کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں جھارکھنڈ بھر کے صنعت کار، تاجر اور کاروباری حضرات شرکت کریں گے۔ وفد نے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین سے کانفرنس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی بھی درخواست کی۔ وزیراعلیٰ نے وفد کی تجاویز کو غور سے سنتے ہوئے صنعت اور تجارت سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران فیڈریشن کے صدر آدتیہ ملہوترا، نائب صدور پروین لوہیا اور رام بانگڑ، جنرل سکریٹری روہت اگروال، جوائنٹ سکریٹری نوجوت الانگ اور روہت پوڈار، خازن انیل اگروال، علاقائی نائب صدور امرجیت سنگھ سلوجا، اُدئے شنکر، رمیش کمار چنی، ونئے اگروال، پلاموں چیمبر کے صدر آنند شنکر، عاملہ کے رکن فیرازالدین، گملا چیمبر کے رکن امر پردیپ اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔