ہومNationalسی یو ای ٹی (یو جی) 2026: تکنیکی خرابی کے باعث بعض...

سی یو ای ٹی (یو جی) 2026: تکنیکی خرابی کے باعث بعض مراکز پر امتحان میں تاخیر

سی یو ای ٹی (یو جی) 2026: تکنیکی خرابی کے باعث بعض مراکز پر امتحان میں تاخیر

نئی دہلی، 30 مئی (یواین آئی) نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے کہا ہے کہ کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ (سی یو ای ٹی-یو جی) 2026 کے دوران آج بعض امتحانی مراکز پر تکنیکی خرابی کے باعث امتحان کے آغاز میں تاخیر ہوئی۔این ٹی اے کے مطابق امتحان کے انعقاد سے وابستہ کمپنی ٹی سی ایس نے اپنی سطح پر آئی تکنیکی خرابی کی اطلاع دی تھی۔این ٹی اے نے آج سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مسئلے کو حل کر لیا گیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کسی بھی امیدوار کو نقصان نہ پہنچے۔ اسی لیے متاثرہ مراکز پر امیدواروں کو سوالات حل کرنے کے لیے مکمل مقررہ وقت فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے دوپہر کے سیشن کے لیے نظرِ ثانی شدہ شیڈول بھی جاری کیا ہے۔ نئے پروگرام کے مطابق امیدواروں کی رپورٹنگ اور داخلے کا عمل دوپہر 2:30 بجے سے شروع ہوگا، جبکہ امتحان اب شام 4:00 بجے شروع ہوگا۔ اس سے قبل امتحان کا وقت شام 3:00 بجے مقرر تھا۔این ٹی اے نے واضح کیا کہ صبح کے سیشن کے امیدواروں کو بھی امتحان کی مکمل وقت فراہم کیا گیا ہے اور انہیں مقررہ وقت مکمل ہونے کے بعد ہی امتحانی مرکز سے باہر جانے کی اجازت دی جائے گی۔قومی امتحانی ایجنسی نے طلبہ اور والدین کو پیش آنے والی دشواری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتحان کی شفافیت اور امیدواروں کے مفادات کا تحفظ اس کی اولین ترجیح ہے۔این ٹی اے نے کہا کہ کسی بھی مدد یا معلومات کیلئے امیدوار ہیلپ لائن نمبر 91-11-40759000 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا cuet-ug@nta.ac.in پر ای میل بھیج سکتے ہیں۔ سی یو ای ٹی (یو جی) سے متعلق تازہ ترین معلومات سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سوربھ بھاردواج نے ہفتہ کو سی یو ای ٹی (یو جی) 2026 امتحان کے دوران مختلف مراکز پر تکنیکی خرابی کی خبروں پر سنگین سوال اٹھائے۔ مسٹر بھاردواج نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے امتحان کی شفافیت اور سکیورٹی کے انتظامات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی، نوئیڈا، امبالہ، وارانسی، بنگلورو، کانپور سمیت کئی شہروں کے امتحان کے مراکز پر تکنیکی خرابی کی وجہ سے امتحان شروع ہونے میں تاخیر کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر کچھ طلبہ کو صبح 9:30 بجے سوالنامہ دستیاب ہو گیا اور دیگر طلبہ کو وہی سوالنامہ 11:30 بجے ملا، تو کیا اسے امتحان سے متعلق سکیورٹی میں بڑی چوک نہیں مانا جائے گا؟آپ لیڈر اور دہلی اسمبلی میں اپوزیشن کی لیڈر آتشی نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایکس پر کہا کہ “وارانسی سے سی یو ای ٹی امتحان مرکز کے مناظر۔ طلبہ کو بتایا جا رہا ہے کہ سرور کام نہیں کر رہا ہے۔”واضح رہے کہ اس سے پہلے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے تسلیم کیا تھا کہ امتحان کے انعقاد سے جڑی کمپنی ٹی سی ایس کی سطح پر آئی تکنیکی خرابی کی وجہ سے کچھ مراکز پر سی یو ای ٹی (یو جی) 2026 امتحان شروع ہونے میں تاخیر ہوئی۔ حالانکہ ایجنسی نے کہا ہے کہ مسئلے کا حل نکال لیا گیا ہے اور متاثرہ امیدواروں کو امتحان کا پورا وقت دیا جا رہا ہے تاکہ کسی کا نقصان نہ ہو۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات