بڑھتی ایندھن قیمتوں پر عوام میں شدید ناراضی، مرکز پر عوام دشمن پالیسیوں کا الزام
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 26؍ مئی:جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل ہونے والے بے تحاشہ اضافے کے خلاف آج پوری ریاست کے پٹرول پمپوں پر بڑے پیمانے پر دستخطی مہم چلائی گئی۔ اسی کے تحت راجدھانی رانچی کے راتو روڈ، کچہری روڈ، ہرمو روڈ، ڈورنڈا، برسا چوک، لال پور سمیت متعدد پٹرول پمپوں پر بڑی تعداد میں کانگریس کارکنوں اور عام شہریوں نے دستخطی مہم میں حصہ لے کر مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا۔ شام5 بجے کانگریس بھون سے گھوڑا گاڑی کے ساتھ جلوس کی شکل میں کانگریس کارکنان پردیش صدر کیشو مہتو کملیش کی قیادت میں شہید چوک، البرٹ ایکا چوک ہوتے ہوئے لال پور پٹرول پمپ پہنچے، جہاں دستخطی مہم کا آغاز پردیش صدر نے کیا۔دستخطی مہم کے دوران میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پردیش صدر کیشو مہتو کملیش نے کہا کہ لوگوں میں مرکزی حکومت کے خلاف شدید غصہ دیکھنے کو ملا۔ عام شہریوں، گاڑیوں کے ڈرائیوروں، نوجوانوں، خواتین اور تاجروں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کو عوام کی ضرورت نہیں بلکہ کمائی کا ذریعہ بنا دیا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے دام مسلسل بڑھائے جا رہے ہیں، جس کا براہِ راست اثر عام عوام کی جیب پر پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مال برداری (ٹرانسپورٹیشن) کی لاگت بڑھی ہے، جس سے غذائی اشیاء، سبزیوں، دالوں، دودھ اور روزمرہ کی اشیاء کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور ملک کا متوسط طبقہ، کسان، مزدور، چھوٹے تاجر اور نوجوان سب سے زیادہ پریشان ہیں۔ کسانوں کی کھیتی باڑی کی لاگت بڑھ چکی ہے۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر متاثر ہے۔ عام آدمی کا گھریلو بجٹ پوری طرح بگڑ چکا ہے۔ ملک کے وزیر اعظم سیر سپاٹے پر ہیں۔اس موقع پر سابق پردیش کانگریس صدر راجیش ٹھاکر نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دستخطی مہم محض ایک احتجاجی پروگرام نہیں، بلکہ عوام کے جذبات کا اظہار ہے۔ دستخطی مہم میں عام عوام کی حمایت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اب مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ یہ دستخطی مہم آنے والے دنوں میں مزید وسیع شکل اختیار کرے گی اور مرکزی حکومت کو عوام کی آواز سننے پر مجبور کرے گی۔آج کے اس پروگرام میں پردیپ تلسیاں، سنیت شرما، رویندر سنگھ، راکیش سنہا، ستیش پال منجنی، ابھیلاش ساہو، سوریا کانت شکلا، راجیش سنہا سنی، راجن ورما، سنجے کمار، اجول پرکاش تیواری، کیدار پاسوان، ٹنکو ورما، نرنجن شرما، بنود سنگھ، راجو رام، راجیو پرکاش چودھری عرف چنٹو، اجے جین، راکھی پریادرشی، راج کشور سنگھ، سنیل سنگھ سمیت سینکڑوں کانگریس رہنماؤں نے الگ الگ پٹرول پمپوں پر دستخطی مہم چلائی۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4596338