میزبان چین کو ہرا کر طلائی تمغہ جیت لیا
شانگھائی (چین)، 10 مئی (یواین آئی ) ہندوستان کی خواتین کی ریکرو تیر اندازی ٹیم نے اتوار کے روز اپنی مہارت اور اعصاب پر قابو پاتے ہوئے میزبان چین کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر تیر اندازی ورلڈ کپ 2026 میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔دیپیکا کماری، انکیتا بھکت اور کمکم موہود پر مشتمل ہندوستان تثلیث (ٹیم) نے فائنل میں اپنی حریف چینی ٹیم کے خلاف غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ چار سیٹوں کے اختتام پر دونوں ٹیمیں 4-4 سے برابر تھیں۔ فیصلہ کن مرحلے میں بھارت نے 26 کے مقابلے 28 پوائنٹس حاصل کیے۔انکیتا بھکت نے 9 کا سکور کر کے شروعات کی، جس کے بعد کمکم نے بہترین 10 کا نشانہ لگایا۔ آخر میں تجربہ کار دیپیکا کماری نے 9 کا سکور کر کے بھارت کی جیت پر مہر ثبت کر دی۔ہندوستانی ٹیم نے فائنل تک پہنچنے کے لیے سیمی فائنل میں 10 بار کی اولمپک چیمپئن اور ٹاپ سیڈ جنوبی کوریا کو 5-1 سے ہرا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان نے مجموعی طور پر دو تمغے حاصل کیے۔خواتین ٹیم (ریکرو) گولڈ میڈل اورساہل جادھو (کمپاؤنڈ انفرادی): کانسہ کا تمغہ شامل ہے۔یہ تمغہ دیپیکا کماری کے کیریئر کا 39واں ورلڈ کپ میڈل ہے، جبکہ انکیتا بھکت کا آٹھواں اور نوجوان کھلاڑی کمکم موہود کا پہلا بین الاقوامی میڈل ہے۔انفرادی مقابلوں میں ہندوستان کی سمرنجیت کور کانسہ کے تمغے کی دوڑ میں جنوبی کوریا کی جانگ منہی سے 6-4 سے ہار کر چوتھے نمبر پر رہیں۔ اس سے قبل وہ سیمی فائنل میں بھی عالمی چیمپئن کانگ چایونگ سے شکست کھا گئی تھیں۔ انفرادی زمرے میں دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں میں انکیتا بھکت، کمکم موہود اور دیپیکا کماری نے بھی جدوجہد کی لیکن ناک آؤٹ راؤنڈز میں ہار کر باہر ہو گئیں۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594480