ہیمنت سورین کی ڈسچارج پٹیشن پر اب 18 مئی کو ہوگی سماعت
عدالت نے وزیر اعلیٰ کو جواب داخل کرنے کا موقع دیا
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 08 مئی:۔ رانچی کی 8.86 ایکڑ اراضی سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی بریت (Discharge) کی درخواست پر پی ایم ایل اے (PMLA) کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی۔ کارروائی کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) کی جانب سے عدالت میں اپنی تحریری بحث پیش کی گئی۔ اس کے بعد عدالت نے ہیمنت سورین کو ای ڈی کی بحث پر اپنا موقف رکھنے کے لیے وقت دیتے ہوئے معاملے کی اگلی سماعت 18 مئی مقرر کر دی۔ واضح رہے کہ 2 مئی کو اس معاملے میں دونوں فریقین کی زبانی جرح مکمل ہو گئی تھی، جس کے بعد عدالت نے تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت دی تھی۔ ہیمنت سورین نے 5 دسمبر 2025 کو عدالت میں عرضی داخل کر کے خود کو بے قصور بتایا تھا اور کیس سے بری کرنے کی استدعا کی تھی۔ اس ہائی پروفائل کیس میں ای ڈی اب تک ڈیڑھ درجن کے قریب افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کر چکی ہے، جبکہ کئی افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی ہے۔ فی الحال سب کی نظریں 18 مئی کو ہونے والی سماعت پر ٹکی ہوئی ہیں جہاں اس معاملے میں فرد جرم عائد کرنے سے متعلق صورتحال واضح ہو سکتی ہے۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594305