پورب بردھمان 92 فیصد کے ساتھ سرفہرست ؛سپر سنڈے کا انتظار
جدید بھارت نیوز سروس
کولکاتہ، 29 اپریل:مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2026 کے دوسرے مرحلے میں بدھ 29 اپریل کو جمہوریت کا ایک بڑا منظر دیکھنے کو ملا، جہاں ریاست کے 142 اسمبلی حلقوں میں ووٹروں نے غیر معمولی جوش و خروش کے ساتھ ووٹنگ میں حصہ لیا اور شام 5 بجے تک تقریباً 90 فیصد ٹرن آؤٹ درج کیا گیا، جسے اس مرحلے کی بڑی کامیابی مانا جا رہا ہے، اس مرحلے میں کل 1448 امیدوار میدان میں تھے جن کی قسمت اب ای وی ایم میں بند ہو چکی ہے۔ انتخابی تجزیہ کاروں کے مطابق، اتنی بڑی تعداد میں ووٹنگ ریاست کی سیاسی سمت میں کسی بڑی تبدیلی یا عوامی لہر کی جانب اشارہ کر رہی ہے۔صبح کے وقت ووٹنگ کی رفتار دھیمی تھی لیکن دوپہر ایک بجے تک شرح 61 فیصد کو پار کر گئی۔ تین بجے کے بعد پولنگ بوتھوں پر ووٹرز کا سمندر امڈ آیا، جس کے نتیجے میں شام تک یہ شرح 90 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، مرکزی سکیورٹی فورسز کی بھاری تعیناتی اور 237 مبصرین کی سخت نگرانی میں پولنگ کا عمل مجموعی طور پر پرامن رہا۔
اگرچہ چند مقامات سے معمولی جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئیں، لیکن کسی بڑے ناخوشگوار واقعے کی تصدیق نہیں ہوئی۔یاد رہے کہ پہلے مرحلے کی 152 نشستوں پر 23 اپریل کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔ دوسرے مرحلے کی تکمیل کے ساتھ ہی تمام 294 نشستوں پر امیدواروں کی قسمت ای وی ایم (EVM) میں قید ہو گئی ہے۔ اب پورے ملک کی نگاہیں 4 مئی پر مرکوز ہیں، جب ووٹوں کی گنتی کے بعد یہ واضح ہو جائے گا کہ بنگال کے تخت پر کون براجمان ہوگا۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593432