ہومJharkhandقومی آرٹ اینڈ کرافٹ ورکشاپ کا شاندار افتتاح، وزیر زراعت شلپی نیہا...

قومی آرٹ اینڈ کرافٹ ورکشاپ کا شاندار افتتاح، وزیر زراعت شلپی نیہا تِرکی نے کی شرکت

9 ریاستوں کے 200 سے زائد شرکاء کی شمولیت

جدید بھارت نیوز سروس
مانڈر،27؍اپریل: واقع سنت مریا ہائی اسکول، چُند میں بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کے زیر اہتمام منعقدہ قومی آرٹ اینڈ کرافٹ ورکشاپ کا افتتاح حکومت جھارکھنڈ کی معزز وزیر برائے زراعت، حیوانات اور کوآپریٹیو شلپی نیہا تِرکی نے کیا۔اس موقع پر وزیر نے اسکاؤٹس اور گائیڈز کے باصلاحیت طلبہ و طالبات میں صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے دیئے گئے اسناد اور نیشنل جمبوری سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ جن بچوں کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے، وہ ملک کے خوش قسمت بچے ہیں اور ان کے لیے مستقبل میں مختلف شعبوں بالخصوص ریلوے اور دیگر تعلیمی اداروں میں بہتر مواقع میسر آسکتے ہیں۔پروگرام میں ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے تقریباً 200 روور، رینجر اور یونٹ کے شرکاء کی بھرپور شرکت دیکھنے کو ملی۔ بہار، اتر پردیش، اڈیشہ، مغربی بنگال، راجستھان، مدھیہ پردیش، جموں و کشمیر، تلنگانہ، چھتیس گڑھ سمیت ناردرن ریلوے کی ٹیموں کی موجودگی نے پروگرام کو ایک قومی رنگ عطا کیا۔ وزیر تِرکی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ، ’’کرم ہی پوجا ہے۔ تمام بچوں کو اپنے فرائض کے تئیں وفادار رہنا چاہیے اور ایسے کام کرنے چاہئیں جس سے معاشرے اور ملک کی ترقی ہو سکے۔‘‘ انہوں نے بچوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیتوں اور نظم و ضبط کی تعریف کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کے ایڈمنسٹریٹر انیل کمار سنگھ (ریٹائرڈ آئی اے ایس)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ببلو گوسوامی (دہلی) کے علاوہ ڈاکٹر دلیپ کمار، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر چنچلا کماری، کانگریس بلاک صدر مانگا اوراؤں، بندھو ٹوپو، چنتامنی اوراؤں، پرمکھ فلپ سہائے ایکا، بیلس ٹوپو، وجے تِرکی، اندو ٹِگا، شیخ شمشول، جاوید انصاری، امیش اوراؤں، بندھنا اوراؤں، سمیر کمار چودھری، منجو کماری، رام رتن مہتو، انیما کریتی کھرکھو، آشا للی، پھول کرکیٹا، ہریندر پرجاپتی، نریش کمار، جیوتی سنگھ، ببلو ٹھاکر اور دیگر معززین موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات