جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 27 اپریل:۔ رام گڑھ پولیس نے راہل دوبے گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے ایک سرگرم رکن کو پتراتو سے گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شخص کی شناخت سولیا گاؤں کے رہائشی انیس انصاری کے طور پر ہوئی ہے، جس کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول بھی برآمد کی گئی ہے۔ ایس ڈی پی او راگھویندر شرما نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایس پی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ انیس انصاری پستول کے ساتھ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے کر چھاپہ ماری کی گئی اور اسے دبوچ لیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران انیس نے اعتراف کیا کہ راہل دوبے گینگ کے ایک رکن نے اسے یہ پستول رکھنے کے لیے دی تھی اور وہ اس سے فائرنگ کی واردات بھی انجام دے چکا ہے۔ پولیس کے مطابق انیس انصاری کے خلاف پتراتو تھانے میں پہلے سے بھی مقدمہ درج ہے۔ اس چھاپہ ماری مہم میں انسپکٹر ستیندر کمار سنگھ، پتراتو تھانہ انچارج شیولال کمار گپتا اور بھدانی نگر او پی انچارج اختر علی سمیت دیگر اہلکار شامل تھے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593211