ہومNationalراجستھان میں جھارکھنڈ کے 4 مزدور زندہ جل کر ہلاک

راجستھان میں جھارکھنڈ کے 4 مزدور زندہ جل کر ہلاک

کباڑ گودام میں لگی آگ سے دو بچے بھی لقمہ اجل بن گئے

جدید بھارت نیوز سروس
نیمرانا؍ رانچی، 27 اپریل:۔راجستھان کے ضلع کوٹ پوتلی- بہروڑ کے نیمرانا میں واقع ایک غیر قانونی کباڑ گودام میں جمعہ کی شام اچانک آگ لگنے سے جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے چار مزدوروں کی زندہ جل کر موت ہوگئی۔ ہلاک شدگان میں دو معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ اس دلدوز حادثے میں ایک خاتون شدید طور پر جھلس گئی ہے جبکہ دو دیگر افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ لاشیں اس قدر مسخ ہو چکی ہیں کہ ان کی شناخت ممکن نہیں، جس کے لیے انتظامیہ نے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گودام میں پرفیوم کی بوتلوں سے نکلنے والے آتش گیر کیمیکل کے پاس ایک پک اپ ڈرائیور نے بیڑی جلا کر پھینک دی۔ پلک جھپکتے ہی آگ نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کیمیکل سے بھرے ڈرموں میں زوردار دھماکے ہونے لگے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت کی وجہ سے ٹین شیڈ کا پلر پگھل کر گر گیا، جس کے نیچے دبنے سے چاروں افراد آگ کی لکیروں میں محصور ہو کر لقمہ اجل بن گئے۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ یہ گودام زرعی زمین پر غیر قانونی طور پر چل رہا تھا اور بارہا شکایت کے باوجود انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی، جس کا نتیجہ اس بڑے حادثے کی صورت میں نکلا۔ پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات