اسپیکر ربیندر ناتھ مہتو نے آئینی دفعات اور قانون سازی کی اہمیت پر دیازور
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 24؍ اپریل: جھارکھنڈ اسمبلی کے لائبریری ہال میں “پارلیمانی طریقہ کار اور آئینی دفعات کی سمجھ کو مضبوط کرنا اور لائبریری کے وسائل کا موثر استعمال” کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کا آغاز جھارکھنڈ اسمبلی کے اسپیکر ربیندر ناتھ مہتو کے خطاب سے ہوا۔ اس موقع پر جھارکھنڈ اسمبلی کے انچارج سکریٹری رنجیت کمار اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران و ملازمین موجود تھے۔اسپیکر ربیندر ناتھ مہتو نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت ایک پارلیمانی جمہوریت ہے، جس میں مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ کی اپنی اپنی ذمہ داریاں ہیں۔ ان ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے ان کی حدود اور ضوابط کو جاننا بہت ضروری ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران اور ملازمین ارکان کو ان کے کاموں کی انجام دہی میں تعاون کرتے ہیں اور قانون سازی و آئینی پہلو ان کے سامنے رکھتے ہیں۔ اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین اور افسران ہر اس موضوع سے واقف رہیں جس پر عمل کرنے سے قانون سازی کی روایات اور اسمبلی کا وقار برقرار رہے، اور ملازمین کی کام کرنے کی صلاحیت سے اسپیکر (آسن) کو بھی اپنے فرائض کی انجام دہی میں سہولت ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین اور افسران کی کام کرنے کی مہارت سب سے پہلے ان کے طرزِ عمل سے جھلکتی ہے۔ اسپیکر نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ یہ ورکشاپ لائبریری ہال میں اس لیے منعقد کی جا رہی ہے تاکہ آپ میں پڑھنے اور سیکھنے کی عادت برقرار رہے۔ اسپیکر کے خطاب کے بعد ورکشاپ کے پہلے سیشن میں اسمبلی کی تشکیل، آئینی دفعات، وزراء سے متعلق قواعد، پارلیمانی مراعات، منی بل اور سالانہ مالیاتی گوشوارہ و بجٹ سے متعلق مختلف دفعات، اور لائبریری کے وسائل کو بہتر اور موثر طریقے سے استعمال کرنے کے حوالے سے اسپیکر سیل کے عہدیدار نے پریزنٹیشن پیش کی۔ ورکشاپ کے دوسرے سیشن میں جھارکھنڈ اسمبلی کے عارضی پروگراموں کی فہرست، اسمبلی کے طریقہ کار اور کام کاج کے قواعد، منتخب ارکان کے حلف یا اقرارِ صالح، معزز گورنر کے خطبہ استقبالیہ اور عمومی بحث جیسے موضوعات پر جھارکھنڈ اسمبلی کی قانون ساز شاخ کے سیکشن آفیسر روشن کڈو نے پریزنٹیشن دی۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4592898