بہار اور جھارکھنڈ کے کئی اضلاع میں چھاپہ ماری؛ بھاری مقدار میں سونا، چاندی اور اسلحہ برآمد
جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ،24؍اپریل: پولیس سپرنٹنڈنٹ مکیش کمار لونایت نے جمعہ کی صبح 30:10 بجے رام گڑھ ایس پی آفس کے آڈیٹوریم میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران رجرپاتھانہ علاقے میں جیولری کی دکان میں ہوئی ڈکیتی کا خلاصہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 21 اپریل 2026 کو دوپہر تقریباً 3:40 بجے چتر پور رجرپاموڑ، NH-23 پر واقع ’شیو شنکر جیولرز‘ میں مسلح مجرموں نے ڈکیتی کی واردات انجام دی تھی۔ اس سلسلے میں مدعی وشنو پرساد کے بیان پر رجرپاتھانہ کیس نمبر 48/2026 درج کیا گیا، جس میں بی این ایس (BNS) اور آرمز ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت 4 نامزد اور دیگر نامعلوم ملزمان کو شامل کیا گیا۔ معاملے کی سنگینی کے پیش نظر ایس پی کی ہدایت پر ایس ڈی پی او چندن وتس کی قیادت میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے تکنیکی شواہد اور انسانی معلومات کی بنیاد پر رام گڑھ، رانچی، لاتیہار، پلاموں اور بہار کے ضلع نالندہ میں چھاپہ ماری کی۔
بہار سے 3 ملزمان گرفتار:
نالندہ (بہار) میں چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے منیش کمار، رینا دیوی اور چندراوتی دیوی کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے لوٹے گئے سونے چاندی کے زیورات اور ایک ارٹیگا (Ertiga) کار برآمد ہوئی۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ لوٹے ہوئے زیورات فروخت کرنے جا رہے تھے۔
پلامو اور رانچی سے دیگر گرفتاریاں
مزید کارروائی میں پلامو ںضلع کے پپرا ٹونڈ تھانہ علاقے سے 2 مجرموں کو گرفتار کیا گیا، جن سے واردات میں استعمال ہونے والی ہونڈا شائن بائیک، واقعے کے وقت پہنے گئے کپڑے اور لوٹے ہوئے زیورات برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ رانچی اور رام گڑھ سے بھی دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
کل 7 ملزمان گرفتار:
پولیس نے اس کیس میں کل 7 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جن میں سبحانی انصاری عرف للکا، منیش کمار، رینا دیوی، چندراوتی دیوی، آنند کمار، ارباز انصاری اور نصر اللہ انصاری عرف راجہ شامل ہیں۔
بھاری مقدار میں سامان برآمد
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، زندہ کارتوس، اپاچی اور ہونڈا شائن بائیک، اسکوٹی، موبائل فون اور ارٹیگا گاڑی سمیت بھاری مقدار میں سونے چاندی کے زیورات برآمد کیے ہیں۔ برآمد شدہ اشیاء میں انگوٹھیاں، لاکٹ، جھمکے، منگل سوتر، ہار، بالیاں، چاندی کے برتن اور مذہبی علامات شامل ہیں۔
مرکزی ملزم کا مجرمانہ پس منظر:
مرکزی ملزم سبھانی انصاری عرف للکا کا طویل مجرمانہ ریکارڈ ہے۔ اس کے خلاف رام گڑھ، بوکارو اور جمشید پور سمیت مختلف تھانوں میں چوری، ڈکیتی، آرمز ایکٹ اور NDPS ایکٹ کے کئی مقدمات درج ہیں۔
دیگر ملزمان کی تلاش جاری:
ایس پی نے بتایا کہ اس واردات میں ملوث دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔ اس ٹیم میں رام گڑھ، راجرپا، گولا، مانڈو اور پتراتو سمیت کئی تھانوں کے پولیس افسران، تکنیکی شاخ اور مسلح فورس کے جوان شامل تھے۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4592898