ایتھلیٹک کلب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2سے پچھاڑ دیا
میڈرڈ، 14 اپریل ( یو این آئی) ویلریال نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 31 ویں میچ میں ایتھلیٹک کلب کو ہرا کر لیگ میں 19 ویں فتح حاصل کرلی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ویلریال کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ایتھلیٹک کلب کی ٹیم کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔ویلریال کی جانب سے سرگی کارڈونا اور الفونسو گونزالیز نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بارسلونا کی لیگ میں 19ویں فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر دفاعی چیمپئن بارسلونا اورریال میڈرڈ کے بعد تیسری پوزیشن پر موجود ہے ۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں میں جاری ہے جس میں سائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔سان میمس، بلبا، اسپین میں کھیلے گئے میچ میں ویلریال اور ایتھلیٹک کلب کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد ویلریال کی ٹیم نے حریف ایتھلیٹک کلب کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔ویلریال کی جانب سے سرگی کارڈونا نے میچ کے 26 ویں اور الفونسو گونزالیز نے 45 ویں منٹ پر ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ایتھلیٹک کلب کی جانب سے واحد گول گورکا گروزیتا نے میچ کے 84 ویں منٹ پر سکو کیا۔ یہ ویلریال کی لیگ میں 19ویں فتح ہے اور اس فتح کے بعد ویلریال کی ٹیم لیگ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔



