ہومInternationalایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی خطرناک اور غیر ذمے دارانہ ہے:...

ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی خطرناک اور غیر ذمے دارانہ ہے: چین

بیجنگ، 14 اپریل (یو این آئی) امریکی ناکہ بندی پر چین نے ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی خطرناک اور غیر ذمے دارانہ ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے فوجی تعیناتی میں اضافہ کشیدگی کو مزید بڑھا دے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مخصوص ناکہ بندی جیسے اقدامات نازک صورتِ حال کو مزید خراب کرسکتے ہیں، یہ اقدام جنگ بندی کمزور کرے گا۔ چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ اقدام آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کے تحفظ کو بھی خطرے میں ڈالے گا، صرف مکمل جنگ بندی ہی حالات کو بہتر بنا سکتی ہے۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتِ حال اس وقت نازک موڑ پر ہے، چین مشرقِ وسطیٰ میں امن واستحکام کی بحالی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ چین نے ایران کو ہتھیار فراہم کرنے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو ہتھیار فراہم کرنے سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات