ہومNationalکھڑگے نے مودی کو خط لکھ کر خواتین ریزرویشن اور حدبندی پر...

کھڑگے نے مودی کو خط لکھ کر خواتین ریزرویشن اور حدبندی پر اٹھائے سوالات

نئی دہلی، 12 اپریل (یو این آئی ) کانگریس کے صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے وزیرِاعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس اور ناری شکتی وندن ایکٹ 2023 کے نفاذ کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔کھڑگے نے کہا کہ یہ قانون ستمبر 2023 میں پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر منظور کیا تھا اور اس وقت کانگریس نے اس کے فوری نفاذ کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے اُس وقت اسے نافذ نہیں کیا، جبکہ اب 30 ماہ بعد بغیر اپوزیشن کو اعتماد میں لیے خصوصی اجلاس طلب کیا جا رہا ہے۔انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ حدبندی سے متعلق کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں، جس کی وجہ سے اس اہم قانون پر بامعنی بحث ممکن نہیں ہو سکے گی۔ مسٹر کھڑگے نے یہ بھی کہا کہ حکومت کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ اس معاملے پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی گئی ہے۔ اپوزیشن مسلسل 29 اپریل 2026 کے بعد کل جماعتی میٹنگ بلانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔کانگریس صدر نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ جاری اسمبلی انتخابات کے دوران خصوصی اجلاس طلب کرنا حکومت کی سیاسی نیت کو ظاہر کرتا ہے اور یہ قدم خواتین کو بااختیار بنانے کے بجائے سیاسی فائدے کے لیے اٹھایا گیا معلوم ہوتا ہے۔انہوں نے حکومت کے سابقہ فیصلوں جیسے نوٹ بندی، جی ایس ٹی، مردم شماری اور وفاقی ڈھانچے سے جڑے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے اعتماد قائم نہیں ہوتا۔ مسٹر کھڑگے نے مشورہ دیا کہ اگر حکومت واقعی جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتی ہے تو 29 اپریل کے بعد کل جماعتی اجلاس بلا کر تمام فریقوں اور ریاستوں سے وسیع پیمانے پر مشاورت کی جائے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات