ہومNationalتاراگری جنگی جہاز بحریہ کے بیڑے میں شامل، راجناتھ نے کہا مضبوط...

تاراگری جنگی جہاز بحریہ کے بیڑے میں شامل، راجناتھ نے کہا مضبوط اور اہل بحریہ وقت کی ضرورت

نئی دہلی، 03 اپریل (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے مضبوط اور اہل بحریہ کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی بحریہ اہم سمندری راستوں، ‘چوک پوائنٹس اور قومی مفادات سے جڑے ڈیجیٹل ڈھانچوں کی حفاظت کر رہی ہے، جس سے ہندوستان ایک ذمہ دار سمندری طاقت کے طور پر اپنی پہچان بنا رہا ہے۔
پروجیکٹ 17 اے کیٹیگری کے چوتھے جدید ترین مقامی جنگی جہاز آئی این ایس تاراگری کو جمعہ کے روز آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں مسٹر سنگھ کی موجودگی میں ہندوستانی بحریہ میں شامل کیا گیا۔ جدید بحری جہاز سازی کا بہترین نمونہ یہ نیا ‘اسٹیلتھ فریگیٹ جس کا وزن تقریباً 6,670 ٹن ہے، وارشپ ڈیزائن بیورو نے ڈیزائن کیا ہے اور اسے مژگاؤں ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ نے بہت چھوٹی،چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں (ایم ایس ایم ای ) کے تعاون سے کثیر المقاصد مشنوں کے لیے تیار کیا ہے۔ یہ جدید ‘اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا حامل ہے، جس کی وجہ سے ریڈار پر اس کی موجودگی کا پتہ لگانا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے اور اسے چیلنجنگ حالات میں دشمن پر برتری حاصل ہوتی ہے۔ 75 فیصد سے زیادہ مقامی ساز و سامان سے لیس اور ریکارڈ وقت میں تیار کیا گیا آئی این ایس تاراگیری ہندوستان کی جہاز سازی کی صلاحیت اور مضبوط پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی مثال ہے۔وزیر دفاع نے اپنے خطاب میں آئی این ایس تاراگری کو محض ایک جنگی جہاز نہیں بلکہ ہندوستان کی بڑھتی ہوئی تکنیکی صلاحیت، خود انحصاری اور بااختیار بحری طاقت کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا، “یہ جہاز تیز رفتار سے کام کرنے اور طویل عرصے تک سمندر میں تعینات رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں ایسے سسٹم نصب ہیں جو دشمن کی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہیں، اپنی حفاظت یقینی بناتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر فوری جواب دے سکتے ہیں۔ اس میں جدید ریڈار، سونار اور برہموس جیسی میزائل ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ سطح سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل بھی نصب ہیں، جو اس کی طاقت میں اضافہ کرتے ہیں۔ شدید جنگ سے لے کر سمندری سکیورٹی، بحری قزاقی کے خلاف مہم، ساحلی نگرانی اور انسانی ہمدردی کے مشنوں تک، یہ ہر کردار میں مکمل طور پر اہل ہے۔”وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہندوستان کی ساحلی پٹی 11,000 کلومیٹر سے زیادہ ہے اور جو ملک تین اطراف سے سمندر سے گھرا ہو، وہ اپنی ترقی کو سمندر سے الگ نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تقریباً 95 فیصد تجارت سمندری راستوں سے ہوتی ہے اور توانائی کی حفاظت کا انحصار بھی سمندر پر ہے، اس لیے ایک مضبوط اور باصلاحیت بحریہ کی تعمیر کوئی انتخاب نہیں بلکہ ناگزیر ضرورت ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات