ہومJharkhandوزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے اہلیہ کلپنا سورین کے ہمراہ تپوون مندر میں...

وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے اہلیہ کلپنا سورین کے ہمراہ تپوون مندر میں کی پوجا ارچنا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،27؍مارچ: وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے آج رام نومی کے مقدس موقع پر اپنی اہلیہ اور ایم ایل اے کلپنا سورین کے ہمراہ شری رام جانکی تپوون مندر، نوارن پور رانچی میں مکمل مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ پوجا ارچنا کی۔ اس موقع پر انہوں نے مریادا پرشوتم بھگوان شری رام کے قدموں میں سر جھکا کر ریاست کی ترقی، امن و آشتی اور خوشحالی کی پرارتھناکی۔ وزیراعلیٰ نے ریاست کے عوام کو رام نومی کے عظیم تہوار کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھگوان شری رام آپ سب کی تمام خواہشات پوری کریں، یہی میری نیک تمنا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ رام نومی کے پرمسرت موقع پر رانچی کے شری رام جانکی تپوون مندر میں ہر سال کی طرح اس بار بھی عقیدت کے سنگم میں شامل ہونے کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔ آج یہاں پوجا ارچنا کے لیے بڑی تعداد میں عقیدت مند آ رہے ہیں۔ مختلف اکھاڑوں کے جلوسوں (شوبھا یاترا) کا بھی آج یہاں سنگم ہو رہا ہے۔ ایسے میں پوری عقیدت، جوش و خروش اور خوشی کے ساتھ اس تہوار کو مناتے ہوئے مریادا پرشوتم شری رام کے اصولوں کو اپنی زندگی میں اپنائیں اور سماجی ہم آہنگی و یگانگت کے ساتھ رام نومی کے اس عظیم تہوار کو تاریخی اور یادگار بنائیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تپوون مندر کی تاریخ کافی پرانی ہے اور اس کی ایک منفرد شناخت ہے۔ اب اسی شناخت کو مزید مضبوط کرنے کی سمت میں ہم نے قدم بڑھا دیا ہے۔ مندر کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ہم سب بھگوان شری رام سے دعا کریں کہ اس مندر کو شاندار بنانے کا کام جلد از جلد مکمل ہو۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات