National

اروناچل پردیش میں ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کا شاندار استقبال، اسکولی بچے راہل گاندھی سے مل کر بے انتہا خوش ہوئے

150views

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں چل رہی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ ساتویں دن ہفتہ کی دوپہر آسام سے اروناچل پردیش میں داخل ہو گئی۔ یاترا کا اروناچل پردیش پہنچنے پر شاندار استقبال دیکھنے کو ملا۔ راہل گاندھی کی ایک جھلک پانے کے لیے جگہ جگہ مقامی لوگوں کی زبردست بھیڑ جمع تھی۔

بھارت جوڑو نیائے یاترا کا ساتواں دن، راہل گاندھی نے چہل قدمی کرتے ہوئے کی لوگوں سے ملاقات

اس سے قبل ہفتہ کی صبح یاترا آسام کے لکھیم پور سے شروع ہوئی۔ بوقت دوپہر ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ آسام-اروناچل پردیش سرحد پر پہنچی۔ اس دوران آسام کانگریس کے صدر بھوپین بورا نے اروناچل پردیش کانگریس صدر نبام توکی کو قومی پرچم سونپا۔ اروناچل پردیش کے ایٹانگر پہنچنے پر راہل گاندھی نے پدیاترا کی اور جلسہ عام سے بھی خطاب کیا۔ رات کو یاترا کا قیام ایٹہ نگر کے چمپو گاؤں میں ہوا۔

देश में विचारधारा की लड़ाई है।

BJP भाई को भाई से लड़ाती है, एक धर्म को दूसरे धर्म से लड़ाती है, एक भाषा को दूसरी भाषा से लड़ाती है और दो-तीन लोगों के लिए सरकार चलाती है।

इसमें पूरा फायदा दो-तीन बड़े उद्योगपतियों का होता है और जनता का नुकसान होता है।

कांग्रेस पार्टी लोगों को… pic.twitter.com/h04TUcNlMC

— Congress (@INCIndia) January 20, 2024

ایٹہ نگر کے جلسہ میں امنڈی بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ملک میں بی جے پی-آر ایس ایس کے لوگ نفرت پھیلا رہے ہیں۔ منی پور میں سول وار جیسا ماحول بنا ہوا ہے، لوگ مارے جا رہے ہیں، گھر جلائے جا رہے ہیں۔ منی پور مہینوں سے جل رہا ہے اور ملک کے وزیر اعظم آج تک منی پور نہیں گئے۔ منی پور میں جو ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے وہ بی جے پی-آر ایس ایس کے نظریات کا نتیجہ ہے۔ میڈیا منی پور، بے روزگاری، مہنگائی اور عوام کے ایشوز پر بات نہیں کرتی ہے۔ عوام کی آواز نہ میڈیا اٹھا رہا ہے اور نہ ہی حکومت سن رہی ہے۔ کانگریس عوام کے درمیان پہنچی ہے تاکہ ان کی تکلیفوں کو سن سکے۔ اس لیے اس یاترا کو ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ نام دیا گیا ہے۔

आमतौर पर विपक्ष की आवाज को मीडिया उठाता है, लेकिन आज BJP-RSS ने मीडिया पर कब्जा कर लिया है।

वे सारे मीडिया संस्थानों पर दबाव बनाकर जनता के मुद्दों को उठाने से रोकते हैं।

जनता के मुद्दों को उठाने का यही एक तरीका है, इसलिए हमने यह यात्रा शुरू की।

: @RahulGandhi जी

अरुणाचल… pic.twitter.com/RhTYrmjTZP

— Congress (@INCIndia) January 20, 2024

راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ ملک میں نظریات کی جنگ چل رہی ہے۔ بی جے پی بھائی کو بھائی سے لڑاتی ہے، ایک مذہب کو دوسرے مذہب سے لڑاتی ہے، ایک زبان کو دوسری زبان سے لڑاتی ہے اور دو تین لوگوں کے لیے حکومت چلاتی ہے۔ اس میں پورا فائدہ دو تین بڑے صنعت کاروں کا ہوتا ہے اور عوام کا نقصان ہوتا ہے۔ دوسری طرف کانگریس پارٹی لوگوں کو جوڑنے کام کرتی ہے، انھیں نمائندگی دینے کا کام کرتے ہے۔ مثلاً اروناچل پردیش کو مکمل ریاست کا درجہ دیا گیا۔ یہ یاترا آپ کی تہذیب اور تاریخ کی حفاظت کرنے آئی ہے۔

آسام میں ‘بھارت جوڑو نیائے یاترا’ پر حملہ! کانگریس کا شدید ردعمل

راہل گاندھی نے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اروناچل پردیش کے چار نوجوان ان کے پاس آئے۔ نوجوانوں نے کہا کہ پانچ سال کی محنت کے بعد ہم فوج میں بھرتی ہوئے، لیکن حکومت نے نئی بھرتی کی آڑ میں ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو مسترد کر دیا۔ راہل گاندھی نے عوام سے کہا کہ اسی طرح آپ کے جو ایشوز ہیں، ان کے بارے میں آپ ہمیں بتائیے۔ کانگریس اس یاترا کے ذریعہ سے ان ایشوز کو اٹھائے گی۔

अरुणाचल प्रदेश के 4 युवा मेरे पास आए। उन्होंने कहा कि “5 साल की मेहनत के बाद हम सेना में भर्ती हुए लेकिन सरकार ने नई भर्ती की आड़ में डेढ़ लाख युवाओं को रिजेक्ट कर दिया।

इसी तरह आप के जो मुद्दे हैं, उनके बारे में आप हमें बताइए। हम इस यात्रा के माध्यम से उन मुद्दे को उठाएंगे और… pic.twitter.com/sSi0iqLoGB

— Congress (@INCIndia) January 20, 2024

راہل گاندھی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی تھی۔ اب ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ نارتھ ایسٹ کے منی پور سے شروع کی گئی ہے۔ کیونکہ کانگریس ملک کو پیغام دینا چاہتی ہے کہ نارتھ ایسٹ باقی سبھی ریاستوں جتنا اہم ہے۔ اس یاترا کا ہدف عوام کے دل کی بات سننا اور عوام کے ایشوز اٹھانا ہے۔‘‘

بہرحال، ہفتہ کے روز ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ تقریباً 110 کلومیٹر چلی۔ یاترا کے دران راہل گاندھی نے جگہ جگہ رک کر سڑک کنارے کھڑے لوگوں سے بات چیت کی۔ اس دوران ایک لمحہ وہ بھی آیا جب سڑک کنارے ’بھارت جوڑو‘ کا نعرہ لگا رہے اسکولی بچوں سے ملاقات کرنے کے لیے راہل گاندھی بس سے اترے۔ راہل گاندھی کو اپنے درمیان پا کر اسکولی بچے بے انتہا خوش نظر آئے اور دیر تک ’بھارت جوڑو‘ کا نعرہ لگاتے رہے۔ آج کی یاترا کے دوران راہل گاندھی نے انڈین آئل کے ملازمین سے بھی ملاقات کی۔

‘भारत जोड़ो न्याय यात्रा’ के दौरान असम में जननायक @RahulGandhi जी ने इंडियन ऑयल के कर्मचारियों से मुलाकात की।

जनता से मिलते प्यार और समर्थन के बीच अन्याय के खिलाफ न्याय की महायात्रा जारी है..

भारत जोड़ो न्याय यात्रा
न्याय का हक, मिलने तक pic.twitter.com/kGo7C5Qsek

— Congress (@INCIndia) January 20, 2024

Follow us on Google News