ہومSportsموکوینا اور مہاراج کا قہر: نیوزی لینڈ کا ٹاپ آرڈر تباہ

موکوینا اور مہاراج کا قہر: نیوزی لینڈ کا ٹاپ آرڈر تباہ

جنوبی افریقہ نے باآسانی ہدف حاصل کر لیا

ماؤنٹ ماؤنگانوئی،15 مارچ (یواین آئی )جنوبی افریقہ نے ماؤنٹ ماؤنگانوئی میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 91 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، جسے جنوبی افریقہ نے 16.4 اوور میں 3 وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔92 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے اگرچہ 3 وکٹیں گنوائیں، لیکن ڈیبیو کرنے والے کونر ایسٹرہوزن نے 48 گیندوں پر 45 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو منزل تک پہنچایا۔زورزی 2،ہارمین7 اور اسمتھ 10 رن بنا کرآؤٹ ہوئے۔فوریسٹر 16 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے عمدہ بالنگ کی، انہوں نے 4 اوورز میں صرف 8 رنز دے کر 20 ڈاٹ بالز کروائیں، لیکن اسکور کم ہونے کی وجہ سے وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 14.3 اوورز میں صرف91 رنز پر آؤٹ ہوئی ۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن جنوبی افریقی بالرز کے سامنے ان کا ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا۔ میزبان ٹیم کے 5 کھلاڑی صرف 36 رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے۔ڈیون کونوے ایک، ٹام لیتھم سات، ٹم رابنسن چھ، نک کیلی دو اور بیون جیکبز 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایک موقع پر نیوزی لینڈ کی ٹیم 36 رنز پر اپنی پانچ وکٹیں گنوا بیٹھی تھی۔ایک موقع پر جب نیوزی لینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی، جمی نیشم (26 رنز) اور کپتان مچل سینٹنر (15 رنز) نے چھٹی وکٹ کے لیے 22 رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی، لیکن کیشو مہاراج نے سینٹنر کو آؤٹ کر کے یہ امید بھی ختم کر دی۔ کول میک کونچی نے بھی 15 رنز بنا کر اسکور کو 91 تک پہنچانے میں مدد کی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے نکوبانی موکوینا نے انتہائی موثر بالنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کا ساتھ کیشو مہاراج، جیرالڈ کوٹزی اور اوٹنیل بارٹمین نے دیا، جنہوں نے دو دو وکٹیں حاصل کر کے کیوی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔جیت کے بعد کیشو مہاراج (جنوبی افریقہ) نے کہا کہ ہمارے نوجوان باؤلرز نے منصوبوں پر بہترین عمل درآمد کیا۔ اپنے 50 ویں ٹی 20 میچ میں کپتانی کرنا اور جیتنا میرے لیے بہت خاص ہے۔”مچل سینٹنر (نیوزی لینڈ) نے کہا کہ پاور پلے میں وکٹیں گنوانا ہمیں مہنگا پڑا۔ اگر ہم 120-130 رنز بنا لیتے تو میچ کا نقشہ مختلف ہوتا۔ ہم ہیملٹن میں بہتر واپسی کی کوشش کریں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات