Thursday, February 5, 2026
ہومJharkhandصحت کے معاملے میں سیاست نہ کریں، ریمس -2 کی تعمیر میں...

صحت کے معاملے میں سیاست نہ کریں، ریمس -2 کی تعمیر میں تعاون کریں

ڈاکٹر عرفان انصاری کی اپوزیشن سے اپیل

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،4؍فروری: رانچی کے ریمس میں گورننگ باڈی کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس کا بنیادی مقصد ریاست کے سرکاری صحت کے نظام میں مسلسل بہتری لانا ہے۔اجلاس میں اس موضوع پر سنجیدہ بحث ہوئی کہ ریمس میں مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں پیشنٹ فلو مینجمنٹ (Patient Flow Management) کو مزید بہتر کیسے بنایا جائے، تاکہ کسی بھی مریض کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔آج ریاست کے عوام کا بھروسہ سرکاری نظامِ صحت پر بڑھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ریمس میں ہزاروں کی تعداد میں مریض علاج کے لیے پہنچ رہے ہیں۔میرا واضح مقصد ہمیشہ یہی رہا ہے کہ ہر مریض کو بہتر علاج ملے اور وہ صحت یاب ہو کر اپنے گھر لوٹے۔اسی مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی ٹیکنالوجیز کو اپنایا جا رہا ہے، ڈاکٹروں کا تقرر کیا جا رہا ہے،پیتھالوجی لیب کو مضبوط بنایا جا رہا ہے، مین پاور، نرسنگ اسٹاف اور دیگر طبی عملے کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے، تاکہ مریضوں کو جدید، آسان اور باوقار صحت کی سہولیات میسر آ سکیں۔میں اپوزیشن کے تمام لیڈروں سے عاجزانہ گزارش کرتا ہوں کہ ریمس -2 کی تعمیر میں تعاون کریں۔میرا نہ کوئی ذاتی مفاد ہے، نہ کسی کی زمین پر نظر، اور نہ ہی کوئی سیاسی خواہش۔میری صرف ایک ہی منشا ہے ۔ صحت کی خدمات میں پیسوں کی کمی کبھی رکاوٹ نہ بنے۔میں آپ سب سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں کہ ریمس -2 کی تعمیر میں تعاون کریں،تاکہ ہم لاکھوں لوگوں کی جان بچا سکیں اور ریاست کے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کر سکیں۔آج صورتحال یہ ہے کہ ہمارے مریض علاج کے لیے دوسری ریاستوں میں جانے پر مجبور ہیں ۔وہ بھاری رقم خرچ کرتے ہیں، اور کئی بار علاج کے باوجود جان نہیں بچ پاتی۔کبھی کبھی تو لواحقین اپنوں کی آخری رسومات بھی دوسری ریاستوں میں ادا کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ یہ صورتحال انتہائی تکلیف دہ اور تشویشناک ہے۔میں ایک بار پھر تمام لیڈروں سے اپیل کرتا ہوں ۔صحت کو سیاست سے بالاتر رکھیں۔ میرے جذبات کو سمجھیں۔ اور عوام کی جان بچانے کی اس انسانی کوشش میں ساتھ دیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات