Thursday, January 29, 2026
ہومInternationalامریکی آئی سی ای ایجنٹ نے ہمارے قونصل خانے میں گھُسنے کی...

امریکی آئی سی ای ایجنٹ نے ہمارے قونصل خانے میں گھُسنے کی کوشش کی :ایکواڈور

کوئٹو، 28 جنوری (یو این آئی) ایکواڈور نے کہا ہے کہ ایک امریکی امیگریشن ایجنٹ نے ہمارے منییاپولس قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔ ہم اس حرکت کی مذّمت کرتے ہیں۔ ایکواڈور وزارتِ خارجہ نے بروز منگل جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہےکہ صدر ڈینیل نوبوا کی حکومت نے کیٹو میں امریکی سفارت خانے کو، واقعے سے متعلق، احتجاجی خط ارسال کیا ہے۔ایکواڈور وزارتِ خارجہ کے مطابق، امریکہ کے محکمہ مہاجرین و کسٹم ‘آئی سی ای ‘ کا ایک ایجنٹ قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا لیکن عملے نے اندر موجود ایکواڈور کے شہریوں کے تحفظ کے لیے اسے داخلے سے روک دیا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرتے ویڈیو مناظر میں ایک ایک نقاب پوش شخص قونصل خانے کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کرتا اور ایک سکیورٹی اہلکار اسے روکنے کی کوشش کرتا دکھائی دے رہا ہے ۔واضح رہے کہ امریکی ریاست مینیسوٹا کا شہر منییاپولس صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن چھاپہ پالیسی کے خلاف ملک گیر کشیدگی کا ایک مرکزی نقطہ بن گیا ہے۔یہ خلفشار، رواں مہینے میں امیگریشن ایجنٹوں کے ہاتھوں دو امریکیوں کی ہلاکت کے واقعات کے ساتھ، شروع ہوا ہے۔مذکورہ وارداتوں میں سے ایک میں امیگریشن ایجنٹوں نے ایک امریکی مرد کو زمین پر لٹایا اور بعد ازاں ہلاک کر دیا تھا۔ایکواڈور وزارتِ خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ” امریکہ میں ایکواڈور کے کسی بھی قونصل خانے میں اس نوعیت کی کسی حرکت کی تکرار سے پرہیز کیا جائے”۔واضح رہے کہ دو ہلاکت خیز فائرنگ واقعات کے بعد ٹرمپ نے بروز منگل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ وہ ” کشیدگی میں کچھ کمی کریں گے”۔منییاپولس میں احتجاجی مظاہروں کو گذشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی تصاویر اور ویڈیو مناظر نے بھی ہوا دی ہے۔ ان مناظر میں ایک امیگریشن ایجنٹ، ایکواڈور کے ایک پانچ سالہ خوفزدہ بچے کو اس کے اسپائیڈر مین بستے سے پکڑ کر ساتھ لے جاتا دکھائی دے رہا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات