Thursday, January 29, 2026
ہومSportsپاک۔ آسٹریلیا ٹی 20 سیریز: ٹرافی کی رونمائی

پاک۔ آسٹریلیا ٹی 20 سیریز: ٹرافی کی رونمائی

شاہین آفریدی کینگروز کے لیے بڑا خطرہ قرار

لاہور،28 جنوری (یو این آئی ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کل سے شروع ہونے والی تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کی ٹرافی کی باقاعدہ رونمائی کر دی گئی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کے سلمان علی آغا اور آسٹریلیائی کپتان مچل مارش نے چمچماتی ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن میں حصہ لیا۔آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے پاکستانی بولنگ لائن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فاسٹ بولنگ کی تاریخ بہت شاندار رہی ہے۔ انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کو ایک ’شاندار بولر‘ قرار دیتے ہوئے تسلیم کیا کہ وہ آسٹریلیائی بیٹرز کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہوں گے۔ مچل مارش کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے بہترین مشق فراہم کرے گی اور اس سے کھلاڑیوں کو اپنی فارم پرکھنے کا موقع ملے گا۔لاہور کی سردی کا تذکرہ کرتے ہوئے کینگرو کپتان نے مسکراتے ہوئے انکشاف کیا کہ “ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ یہاں اتنی سردی ہوگی، ہم اپنے ساتھ گرم کپڑے بھی لے کر نہیں آئے۔ مچل مارش نے واضح کیا کہ بگ بیش لیگ کے فائنل کے باعث پیدا ہونے والی تھکن کی وجہ سے وہ کل کے پہلے میچ میں اپنی شرکت کا حتمی فیصلہ آج رات یا کل صبح کریں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات