مرشد آباد/ آسنسول/ ہگلی/ کولکاتہ:اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے معاملے پر مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں سیاسی ماحول انتہائی کشیدہ ہو گیا ہے۔ ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں کے درمیان کئی مقامات پر شدید جھڑپیں، ہاتھا پائی، آتش زنی اور احتجاج دیکھنے میں آئے، جس سے عوامی زندگی متاثر ہو گئی ہے۔آسنسول ضلع میں صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب ترنمول کانگریس کے کارکنوں پر الزام لگا کہ انہوں نے ایس ڈی ایم کے دفتر میں فارم 7 جمع کرانے آئے لوگوں سے فارم چھین کر پھاڑ دیے اور آگ لگا دی۔ اس واقعے کے بعد بی جے پی ایم ایل اے اگنی مترا پال سمیت پارٹی کے سینئر لیڈروں اور کارکنوں نے احتجاج شروع کیا۔ احتجاج کے دوران ترنمول کانگریس اور بی جے پی کارکن آمنے سامنے آ گئے، جس کے نتیجے میں جھڑپیں ہوئیں اور آسنسول-درگاپور کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔مرشد آباد ضلع میں بھی SIR کی حمایت اور مخالفت میں ترنمول اور بی جے پی حامیوں کے درمیان شدید تصادم ہوا۔ صورتحال اس قدر بگڑ گئی کہ پولیس کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا۔ بی جے پی کا الزام ہے کہ ترنمول کارکنوں نے فارم 7 جمع کرنے سے روکا، جس کے بعد جھگڑا شروع ہوا۔ اس دوران بی جے پی کارکن کی گاڑی میں توڑ پھوڑ کی گئی اور پولیس کے سامنے ہی فارم کو آگ لگا دی گئی۔بسنتی میں SIR کی سماعت کے دوران مبینہ ہراسانی کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا۔ مظاہرین نے ہائی وے پر ٹائر جلا کر ناکہ بندی کر دی، جس سے ٹریفک مکمل طور پر ٹھپ ہو گئی۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ منتخب طور پر SIR نوٹس دیے جا رہے ہیں اور تمام دستاویزات جمع کرانے کے باوجود بار بار سماعت کے نام پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ہگلی ضلع میں بھی کشیدگی دیکھنے میں آئی، جہاں ترنمول کانگریس پر انتظامی عمارت میں گھس کر فارم 7 پھاڑنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ چنچورا سے ترنمول کے ایم ایل اے آسیت مجمدار ایک بار پھر تنازعہ میں گھر گئے ہیں۔
سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ہیڈ آفس) کے دفتر میں فارم جمع کرانے کے معاملے پر شدید ہنگامہ ہوا، جبکہ بی جے پی نے اپنے لیڈر سندیپ سادھوکھن پر حملے کا الزام عائد کیا ہے۔ریاست کے مختلف اضلاع میں SIR کے خلاف اور حمایت میں احتجاج جاری ہے۔
، جس سے سیاسی درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اسی دوران پیر (19 جنوری 2026) کو سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ مغربی بنگال میں گرام پنچایت عمارتوں، بلاک دفاتر اور وارڈ دفاتر میں منطقی تضادات کی فہرست میں شامل افراد کے نام عوام کے سامنے ظاہر کرے۔SIR کو لے کر جاری اس سیاسی کشمکش نے ایک بار پھر بنگال کی سیاست کو شدید تنازعے کے مرکز میں لا کھڑا کیا ہے۔
SIR کو لے کر بنگال میں سیاسی آگترنمول۔بی جے پی آمنے سامنے، جھڑپیں، آتش زنی اور سڑکیں بند
مقالات ذات صلة



