Tuesday, January 20, 2026
ہومNationalڈونالڈ ٹرمپ نے غزہ امن بورڈ میں وزیراعظم مودی کو شمولیت کی...

ڈونالڈ ٹرمپ نے غزہ امن بورڈ میں وزیراعظم مودی کو شمولیت کی دعوت دی

نئی دہلی۔19؍ جنوری۔ ایم این این۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو غزہ کے لیے قائم کیے گئے “بورڈ آف پیس” میں شمولیت کی دعوت دی ہے، جس کا مقصد غزہ کی جنگ کے بعد انتظام، امن اور دوبارہ تعمیر کو یقینی بنانا ہے۔ یہ عالمی ادارہ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کا حصہ ہے جس میں غزہ کے تنازعے کے حل کے ساتھ ساتھ مستقبل میں دیگر عالمی تنازعات سے نمٹنے کا بھی عزم ہے۔ اس نئے “بورڈ آف پیس” میں شامل ہونے والی ممالک کو قیادت، رابطہ کاری اور مالی وسائل متحرک کرنے کا موقع ملے گا، جبکہ مستقل نشست کے لیے چند ممالک سے 1 ارب ڈالر کی شراکت کی شرائط بھی رکھی گئی ہیں۔ متعدد ممالک کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں، جن میں بھارت، پاکستان، ہنگری، ویت نام اور اردن شامل ہیں، جبکہ بعض نے مثبت ردعمل دیا ہے اور دیگر ممالک محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔ بھارت کی جانب سے تاحال رسمی جواب نہیں آیا، تاہم یہ پیشکش اس بات کی علامت ہے کہ نئی عالمی سطح کی امن کوششوں میں نئی دہلی کے کردار پر عالمی توجہ بڑھ رہی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات