دہلی وقف بورڈ میں مالی بے ضابطگی اور منی لانڈرنگ معاملہ کی جانچ کر رہے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 5 ملزمین کے خلاف فرد جرم داخل کر دی ہے۔ جن 5 ملزمین کے خلاف فرد جرم داخل کی گئی ہے ان میں ذیشان حیدر، جاوید امام صدیقی، داؤد انصاری، کوثر امام صدیقی اور ایک شراکت دار فرم اسکائی پاور کا نام شامل ہے۔
ای ڈی کی طرف سے فرد جرم داخل کیے جانے کے بعد عدالت نے سبھی ملزمین کی عدالتی حراست میں آئندہ سماعت تک کے لیے توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے اس معاملے کی اگلی سماعت کے لیے 12 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔ ای ڈی کی طرف سے گرفتار کردہ 5 ملزمین میں سے 3 کو عآپ رکن اسمبلی امانت اللہ خان کا قریبی مانا جاتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امانت اللہ خان دہلی وقف بورڈ کے صدر رہ چکے ہیں۔ ای ڈی نے اس پورے معاملے کی جانچ کو آگے بڑھاتے ہوئے گزشتہ سال 10 اکتوبر کو دہلی کے پانچ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی تھی اور تلاشی مہم چلائی تھی۔ جن ٹھکانوں پر ای ڈی کی چھاپہ ماری ہوئی تھی ان میں عآپ رکن اسمبلی امانت اللہ خان کا گھر بھی شامل تھا۔










Users Today : 111
Users Yesterday : 305
Users Last 7 days : 2206
Users Last 30 days : 3284
Users This Month : 3270
Users This Year : 3284
Total Users : 4564827