Sunday, January 11, 2026
ہومJharkhandامارتِ شرعیہ کے زیرِ اہتمام مدرسہ فیضِ عام جگن ناتھ پور مغربی...

امارتِ شرعیہ کے زیرِ اہتمام مدرسہ فیضِ عام جگن ناتھ پور مغربی سنگھ بھوم میں ایس آئی آر پر تربیتی ورکشاپ

جگن ناتھ پور / 5 جنوری 2026(راست)امارتِ شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ کی جانب سے ایس آئی آر (Special Intensive Revision) اور پیرنٹل میپنگ سے متعلق جاری ہمہ گیر تربیتی مہم کے تحت ایک اہم اور مفید ورکشاپ مدرسہ فیضِ عام، جگن ناتھ پور میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس تربیتی پروگرام کی صدارت معاون ناظمِ امارتِ شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ جناب مولانا احمد حسین قاسمی نے فرمائی۔ نظامت کے فرائض جمشیدپور کےنائب قاضیِ شریعت مولانا افروز سلیمی القاسمی نے خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ ابتدائی خطاب میں قاضیِ شریعت جمشیدپور حضرت مولانا سعود عالم قاسمی نے ایس آئی آر کی اہمیت، اس کے سماجی اثرات اور عوامی شمولیت کی ضرورت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اس موقع پر امارتِ شرعیہ کی ریسرچ ٹیم کے رکن مولانا و ڈاکٹر حفظ الرحمٰن حفیظ نے وقف سے متعلق اہم نکات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جن مقامات پر رجسٹرڈ وقف جائیدادیں ابھی تک امید پورٹل پر اپلوڈ نہیں ہو سکیں، وہاں ٹریبونل میں درخواست دے کر اپلوڈ کا موقع حاصل کیا جائے، تاکہ آئندہ کسی قسم کی قانونی دشواری پیش نہ آئے۔بعد ازاں امارتِ شرعیہ کی ریسرچ ٹیم کے رکن مفتی قیام الدین قاسمی نے پروجیکٹر اور پریزنٹیشن کے ذریعے شرکاء کو عملی تربیت دی۔ انہوں نے پیرنٹل میپنگ، فارم 6، فارم 8 اور ایس آئی آر سے متعلق پیچیدہ امور کو نہایت سادہ، عام فہم اور عملی انداز میں سمجھایا، جس سے شرکاء کو براہِ راست فائدہ حاصل ہوا۔شرکاء نے مجلس میں ان کاموں کو پریکٹیکل بھی انجام دیا۔اپنے صدارتی خطاب میں جناب مولانا احمد حسین قاسمی نے فرمایا کہ ہمارے معاشرے میں خواہ وہ مسلمان ہوں، ہندو ہوں یا آدی واسی سماج سے تعلق رکھتے ہوں، بڑی تعداد ایسے غریب اور ناخواندہ افراد کی ہے جن کے لیے پیرنٹل میپنگ اور ایس آئی آر ایک دشوار مرحلہ ہے۔ بحیثیت مسلمان ہمارا دینی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم آگے بڑھ کر بلا تفریقِ مذہب و ملت ہر شہری، مرد و خواتین، کی مدد کریں۔ آپ نے حدیثِ نبوی ﷺ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو لوگوں کے لیے زیادہ نفع بخش ہو۔ورکشاپ میں شہر کے عمائدین، سماجی کارکنان، دانشوران اور مختلف ملی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان بھی شریک رہے، امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے نقیب ماسٹر عبد المتین صاحب اور ماسٹر امتیاز عالم صاحب جگن ناتھ پور نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔اس ٹریننگ کا اگلاپروگرام کل بعد نماز مغرب زم زم میریج ہال اسلام پور ،سمڈیگا میں منعقدہو گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات