National

کانگریس نے ’بھارت نیائے یاترا‘ کا نام بدل کر ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ رکھا، مکمل روٹ جاری

254views

راہل گاندھی کی قیادت میں شروع ہونے والی ’بھارت نیائے یاترا‘ کا نام اب بدل گیا ہے۔ منی پور سے ممبئی تک چلنے والی اس یاترا کو اب ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے نام سے جانا جائے گا۔ یاترا اروناچل پردیش سمیت 15 ریاستوں سے ہو کر گزرے گی۔ نام بدلنے کا فیصلہ کانگریس ہیڈکوارٹر میں پارٹی چیف ملکارجن کھڑگے کی صدارت میں ہوئی میٹنگ کے دوران لیا گیا۔ اس میں پارٹی جنرل سکریٹری، ریاستی انچارج، ریاستی یونٹ چیف اور کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈران موجود تھے۔ میٹنگ کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے اس سلسلے میں لوگوں کو جانکاری دی۔

جئے رام رمیش نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس سلسلے میں جانکاری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کانگریس سبھی ’انڈیا‘ بلاک لیڈرس کو اس یاترا میں حصہ لینے کے لیے مدعو کرتی ہے۔ اس کے لیے دعوت نامے بھیجے جا رہے ہیں۔

Follow us on Google News