Friday, December 5, 2025
ہومJharkhandایڈیشنل کلکٹر کی صدارت میں ریونیو سے متعلق کاموں کا جائزہ منعقد

ایڈیشنل کلکٹر کی صدارت میں ریونیو سے متعلق کاموں کا جائزہ منعقد

جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 5؍ دسمبر: ایڈیشنل کلکٹر کماری گیتانجلی کی صدارت میں ریونیو سے متعلق کاموں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ میٹنگ میں موجود زونل افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے ریونیو سے متعلق دیئے گئے اہداف کو کسی بھی قیمت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے موجود زونل افسران کو ہدایت کی کہ وہ زیر التواء پروجیکٹوں، انفراسٹرکچر اور کوئلہ پروجیکٹ کے اراضی سے متعلق معاملات کو جلد از جلد مکمل کریں۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر کماری گیتانجلی کے ساتھ سب ڈیویژنل آفیسر انوراگ کمار تیواری، لینڈ ریفارمس سب کلکٹر دیپتی پرینکا کجور، سرکل آفیسر کشوری یادو، سرکل آفیسر رام گڑھ رمیش کمار، سرکل آفیسر پتراتو منوج چورسیا،بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر گولا سیتارام مہتو، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر چترپور دیپک منج، ویدانت کمار وغیرہ خاص طور پر موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات