Friday, December 5, 2025
ہومBiharبہار کی 53 جیلوں میں 9,073سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں...

بہار کی 53 جیلوں میں 9,073سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے

سمراٹ چودھری کا بیان: جیل کی سیکیورٹی مزید مضبوط ہوگی

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 4 دسمبر: بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ سمراٹ چودھری نے جمعرات کو بتایا کہ ریاست کی تمام 53 جیلوں میں سیکیورٹی کو جدید بنانے کے لیے 9,073 نئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور آٹھ جیلوں میں پہلے سے نصب کیمرہ سسٹم کو مربوط (Integrate) کرنے کے لیے 155 کروڑ 38 لاکھ 36 ہزار 153 روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔سمراٹ چودھری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے بہار کی جیلوں کی سیکیورٹی کو مزید مضبوطی ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ جیل اور اصلاحی خدمات کے ڈائریکٹوریٹ کو بیلٹران (BELTRON) کی جانب سے فراہم کردہ نظرثانی شدہ تفصیلی تخمینہ کی بنیاد پر یہ منظوری دی گئی ہے۔اس منصوبے میں سی سی ٹی وی کیمروں، سافٹ ویئر، فیلڈ انفراسٹرکچر، فائبر نیٹ ورک، مقامی نگرانی کا نظام، پانچ سال کے لیے آپریٹنگ اور دیکھ بھال کے عملے پر لاگت، مشاورتی فیس، ہنگامی اخراجات، اور بیلٹران کا مارجن شامل ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اس منصوبے کی کل لاگت 155 کروڑ 38 لاکھ 36 ہزار 153 روپے ہے۔مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی دفعات کے تحت اس اسکیم کو منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منظوری سے بہار کی جیلوں میں نگرانی کا نظام انتہائی مستحکم ہوگا، سیکیورٹی میں شفافیت بڑھے گی اور جیل انتظامیہ میں ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات کو یقینی بنایا جائے گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات