Friday, December 5, 2025
ہومBiharاوقاف کی حفاظت مسلمانوں کی ایمانی ذمہ داری: حضرت امیر شریعت

اوقاف کی حفاظت مسلمانوں کی ایمانی ذمہ داری: حضرت امیر شریعت

جو جائیداد یں وقف بورڈ میں پہلے سے رجسٹر ڈ ہیں ا ن کوہی امید پورٹل پر احتجاجی نوٹ کےساتھ اپلوڈ کریں

جدید بھارت نیوز سروس
پھلواری شریف (پٹنہ): امارت شرعیہ بہار، اوڑیشہ، جھارکھنڈ و مغربی بنگال کے امیر شریعت، مفکر ملت حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی صاحب مدظلہ نے اوقاف کی جائیدادوں کو اللہ کی امانت قرار دیتے ہوئے ان کی حفاظت کے لیے اجتماعی قوت سے کھڑے ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے یہ خیالات 25 نومبر 2025ء کو المعہد العالی للتدریب فی الافتاء والقضاء کے کانفرنس ہال میں منعقدہ بہار کے متولیان اوقاف کے مشاورتی اجلاس میں ظاہر کیے۔ اس اجلاس میں 500 سے زائد متولیان، مساجد و مدارس کے صدور و سیکریٹریز نے شرکت کی۔امیر شریعت مدظلہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وقف کا نیا قانون (وقف ترمیمی ایکٹ 2025) دستور ہند کی بنیادی دفعات، انسانی حقوق اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون وقف کی جائیدادوں کو محفوظ نہیں رکھے گا، اس لیے اس قانون کی واپسی تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ وقف کوئی چیریٹی پراپرٹی نہیں ہے، بلکہ وقفِ عبادت ہے، اور انگریزوں کے دور سے لے کر موجودہ قانون تک اس کی شرعی حیثیت کو نظرانداز کیا گیا ہے۔حضرت امیر شریعت نے موجودہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے متولیان کے لیے درج ذیل رہنمائی جاری کی:رجسٹرڈ جائیدادیں: جو جائیدادیں پہلے سے وقف بورڈ میں رجسٹرڈ ہیں، اگر کوئی متولی رخصت کی راہ اختیار کرتا ہے تو وہ انہیں اُمید پورٹل (UMMID Portal) پر اپلوڈ کرا دے۔احتجاجی نوٹ لازمی: اپلوڈ کرتے وقت اس کے ساتھ امارت شرعیہ کی طرف سے فراہم کردہ احتجاجی نوٹ کو بھی اپلوڈ کرے، تاکہ عدم رضامندی کا اظہار ہو سکے۔
غیر رجسٹرڈ جائیدادیں: جو جائیدادیں پہلے سے وقف بورڈ میں رجسٹرڈ نہیں ہیں، انہیں سپریم کورٹ کا مکمل فیصلہ آنے سے پہلے رجسٹرڈ کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔کاغذات کی درستی: جن مدارس، مساجد، عیدگاہ اور قبرستان کے کاغذات دستیاب نہیں ہیں، انہیں بھی رجسٹرڈ نہ کرایا جائے۔ البتہ ان کے تمام دستاویزات کو درست کر کے محفوظ رکھا جائے۔
اجلاس میں منظور کی گئی تجویز میں یہ عزم ظاہر کیا گیا:
وقف ایکٹ 2025 غیر شرعی اور غیر دستوری ہے، اور یہ اوقاف پر کھلا حملہ ہے۔ یہ اجلاس اس ایکٹ کو مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دیتا ہے۔
احتجاجی تحریک: قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حضرت امیر شریعت کی قیادت میں پرامن اور مضبوط احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔
اس موقع پر ناظم امارت شرعیہ مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی نے بھی خطاب کیا اور اوقاف کی تاریخ اور موجودہ قانون کے خطرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے امیر شریعت کی قیادت میں کی جانے والی جدوجہد کو سراہا اور اجتماعی قوت سے مسئلہ حل کرنے پر زور دیا۔اجلاس کا اختتام حضرت امیر شریعت کی رقت آمیز دعا پر ہوا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات