Friday, December 5, 2025
ہومBiharآئندہ پانچ برسوں میں ایک کروڑ نوجوانوں کو نوکری اور روزگار دینے...

آئندہ پانچ برسوں میں ایک کروڑ نوجوانوں کو نوکری اور روزگار دینے کا ہدف

سال 2020-25 میں50 لاکھ نوجوانوں کو روزگار اور سرکاری نوکری دی گئی:وزیر اعلی نتیش کمار

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 25 نومبر (یو این آئی ) بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے منگل کو کہا کہ این ڈی اے کی حکومت نے سال 2025 سے 2030 کے درمیان ایک کروڑ نوجوانوں کو نوکری اور روزگار فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔نتیش کمار نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا کہ ریاست میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو سرکاری نوکری اور روزگار دینا این ڈی اے حکومت کی ہمیشہ سے ترجیح رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’سات نشچہ-2‘ کے تحت سال 2020 سے 2025 کے دوران 50 لاکھ نوجوانوں کو روزگار اور سرکاری نوکری دی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد ریاست میں صنعتوں کے فروغ اور زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے تیزی سے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق بدلتے ہوئے بہار کی ترقی کو نئی رفتار دینے کے لیے ٹیکنالوجی اور سروس بیسڈ انوویشن پر مبنی “نیو ایج اکانومی” تیار کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے بہار سے تعلق رکھنے والے نمایاں صنعت کاروں کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی پالیسیاں مرتب کی جائیں گی۔ ساتھ ہی بہار کو ’گلوبل بیک-اینڈ ہب‘ اور ’عالمی ورک پلیس‘ کے طور پر فروغ دینے کے لیے ممتاز ماہرینِ معاشیات اور اہم محکموں کے تعاون سے ایک تفصیلی منصوبہ تیار کیا جائے گا۔
نتیش کمار نے کہا کہ بہار کی آبادی میں نوجوانوں کا تناسب بہت زیادہ ہے اور اگر انہیں صحیح سمت دی جائے تو بہار ملک کی تیزی سے ترقی کرنے والی ریاست بن سکتا ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست کو مشرقی ہندوستان کا نیا ٹیکنالوجی ہب بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس کے تحت ڈیفنس کاریڈور، سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ پارک، گلوبل کیپبیلٹی سینٹرز، میگا ٹیک سٹی اور فِن ٹیک سٹی قائم کیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں نئی شوگر ملز قائم کرنے اور پرانی بند ملوں کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے بھی نئی پالیسی بنائی گئی ہے۔ ریاست کے بڑے شہروں کو خوبصورت اور جدید بنانے کے لیے بہار آرٹیفیشل انٹیلیجنس مشن کی بھی بنیاد رکھی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان تمام نکات پر عمل درآمد کے لیے آج چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو ریاست میں صنعتوں کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے سے متعلق منصوبوں کی نگرانی کرے گی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات