جسٹس سوریہ کانت کو صدر جمہوریہ نے حلف دلایا
نئی دہلی، 24 نومبر (ہ س)۔ جسٹس سوریہ کانت نے پیر کو راشٹرپتی بھون کے ریپبلک ہال میں ہندوستان کے 53 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔ صدر دروپدی مرمو نے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ جسٹس سوریہ کانت نے جسٹس بی آرگوئی کی جگہ لی ہے جن کی میعاد 23 نومبر کو ختم ہوئی تھی۔ جسٹس سوریہ کانت 9 فروری 2027 تک 14 ماہ سے زیادہ کی مدت کے لیے چیف جسٹس کے طور پر کام کریں گے۔ س موقع پر نائب صدر رادھا کرشنن، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر قانون و انصاف ارجن رام میگھوال سمیت دیگر معززین موجود تھے۔ وزیر اعظم نے ٹویٹر پر لکھا، ’بطور چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس سوریہ کانت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ کامیاب مدت کے لیے میری نیک خواہشات‘۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4595221