Saturday, December 6, 2025
ہومBiharایکسپریس وے اور رنگ روڈ جیسے اہم منصوبوں کو بر وقت زمینی...

ایکسپریس وے اور رنگ روڈ جیسے اہم منصوبوں کو بر وقت زمینی سطح پر اتارنا ترجیح رہے گی: نتن نوین

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 24 نومبر : بہار کے سڑک تعمیرات کے وزیر نتن نوین نے پیر کو کہا کہ ایکسپریس وے اور رنگ روڈ جیسے اہم منصوبوں کو وقت پر زمینی سطح پر اتارنا محکمہ کی ترجیح رہے گی۔مسٹر نوین نے سڑک تعمیرات محکمہ کی ذمہ داری ملنے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک تعمیرات محکمہ ریاست کی مجموعی ترقی کی ریڑھ ہے۔ ریاست کے مضبوط سڑک نیٹ ورک سے معاشی، سماجی اور صنعتی سرگرمیوں کو رفتار مل رہی ہے۔وزیرمسٹر نوین نے کہا کہ اگلے پانچ برسوں میں ایکسپریس وے اور رنگ روڈ جیسے اہم منصوبوں کو وقت پر زمینی سطح پر اتارنے کیلئے تیزی سے کام کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ’پرگتی یاترا‘ کے دوران اعلان شدہ منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دی جائے گی۔ وہیں، مانیٹرنگ نظام کو ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید مضبوط کرنے اور سڑک تعمیرات کے معیار پر خصوصی توجہ دینے پر بھی زور دیا جائے گا۔مسٹر نوین نے کہا کہ محکمہ کا مقصد صرف سڑکوں کی تعمیر کرنا نہیں بلکہ معیاری تعمیر، بروقت کام اور شفافیت کے ساتھ ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مسٹر کمار کی قیادت میں محکمہ اگلے پانچ برسوں میں دیہی علاقوں کو شہروں سے جوڑنے، سیاحتی مقامات تک بہتر راستے فراہم کرنے اور صنعتی کاریڈورز کو ریاست کے دیگر حصوں سے جوڑنے کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام کرے گا۔ ساتھ ہی، پرانے اور خستہ حال راستوں کو او پی آر ایم سی (آپریشن اینڈ مینٹیننس پرفارمنس بیسڈ روڈ مینجمنٹ کانٹریکٹ) کے تحت جلد از جلد دوبارہ تعمیر کرایا جائے گا۔وزیر نے کہا کہ اگلے پانچ برسوں میں محکمہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے، تعمیراتی معیار کی نگرانی کیلئے ڈیجیٹل سسٹم اپنانے اور سڑک حفاظت کے معیارات کو سختی سے نافذ کرنے کی سمت میں ٹھوس قدم اٹھائے جائیں گے۔ عوام کے مسائل اور تجاویز کے حل کیلئے شکایت ا زالہ پلیٹ فارم کی سمت میں بھی کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ حکومت کی ترقی پسند سوچ کے مطابق سڑک تعمیرات محکمہ ریاست کی ترقی کو نیا رخ دے گا۔ عوام کی توقعات کو پورا کرنے کیلئے محکمہ دوگنی رفتار سے کام کرے گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات