جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 23 نومبر:بہار کے سارن ضلع کے ایکما تھانہ علاقے کے دھنوتی گاؤں میں اتوار کے روز ایک دردناک حادثے میں تین بچیوں کی موت ہو گئی، اس حادثے پر وزیراعلیٰ نتیش کمار نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچیوں کی بے وقت موت انتہائی تکلیف دہ ہے اور یہ حادثہ ہر کسی کو غمزدہ کرنے والا ہے۔وزیراعلیٰ نے ایشور سے پرارتھنا کی کہ وہ غمزدہ کنبے کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر اور ہمت عطا کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے ہلاک شدہ بچیوں کے اہلِ خانہ کو چار چار لاکھ روپے امدادی گرانٹ فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے، انتظامیہ کو فوراً ضروری کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے، تاکہ متاثرہ کنبوں کو بروقت مدد مل سکے۔دراصل ماہی پروری کے لیے بنائے گئے پوکھر میں ڈوبنے سے تین بچیوں کی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد پورے گاؤں میں ماتم چھا گیا ہے اور اہلِ خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔



